உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    روہت شرما کب کھیلیں گے بطور کپتان پہلی ونڈے سیریز؟ بڑی جانکاری سامنے آئی

    روہت شرما کو گزشتہ ماہ ہی جنوبی افریقہ دورے سے پہلے ونڈے ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی انہیں اجنکیا رہانے  (Ajinkya Rahane) کے مقام پر ٹسٹ ٹیم کی نائب کپتانی بھی سونپی گئی تھی۔

    روہت شرما کو گزشتہ ماہ ہی جنوبی افریقہ دورے سے پہلے ونڈے ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی انہیں اجنکیا رہانے (Ajinkya Rahane) کے مقام پر ٹسٹ ٹیم کی نائب کپتانی بھی سونپی گئی تھی۔

    روہت شرما کو گزشتہ ماہ ہی جنوبی افریقہ دورے سے پہلے ونڈے ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی انہیں اجنکیا رہانے (Ajinkya Rahane) کے مقام پر ٹسٹ ٹیم کی نائب کپتانی بھی سونپی گئی تھی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستانی ونڈے ٹیم کے نئے کپتان روہت شرما (Rohit Sharma) اپنی ہیمسٹرنگ انجری سے تیزی سے ریکور ہو رہے ہیں اور ان کے اگلے ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہونے والی گھریلو ونڈے سیریز میں میدان پر واپسی کی امید ہے۔ روہت شرما کو گزشتہ ماہ ہی جنوبی افریقہ دورے سے پہلے ونڈے ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی انہیں اجنکیا رہانے  (Ajinkya Rahane) کے مقام پر ٹسٹ ٹیم کی نائب کپتانی بھی سونپی گئی تھی۔ حالانکہ ٹیم کے جنوبی افریقہ روانہ ہونے سے پہلے نیٹ سیشن میں ان کی جانگھ کی نسوں میں کھنچاو آگیا تھا۔ اسی وجہ سے وہ پہلے ٹسٹ اور پھر جنوبی افریقہ کے خلاف ونڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔ کیونکہ وہ میچ فٹ نہیں ہو پائے تھے۔

      بی سی سی آئی ذرائع نے نام نہ شائع کرنے کی شرط پر پی ٹی آئی کو بتایا، ’قومی کرکٹ اکادمی (این سی اے) میں روہت شرما کو باز آباد کاری بہت اچھا چل رہا ہے۔ ان کے ویسٹ انڈیز سیریز کے لئے ٹھیک ہونے کی امید ہے۔ 6 فروری کو احمد آباد میں پہلا ونڈے کھیلے جانے سے پہلے ابھی بھی تین ہفتے بچے ہیں۔ ایسے میں روہت شرما تب تک میچ کے لئے فٹ ہو جائیں گے۔

      فروری میں ویسٹ انڈیز سے ہوگا مقابلہ

      واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم فروری میں ہندوستان دورے پر آرہی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان 6 سے 12 فروری کے درمیان تین ونڈے اور پھر 15 سے 20 فروری کے درمیان اتنے ہی ٹی20 کھیلے جائیں گے۔

      ہیمسٹرنگ انجری سے پریشان رہے ہیں روہت شرما

      ایسا نہیں ہے کہ روہت شرما کو پہلی بار اپنے کیریئر میں ہیمسٹرنگ انجری سے جدوجہد کر رہے ہیں۔ گزشتہ سال آسٹریلیا دورے پر بھی اس چوٹ کے سبب وہ پہلے دو ٹسٹ میں نہیں کھیل پائے تھے اور پوری لمیٹیڈ اوور سیریز سے باہر رہے تھے۔ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف آخری دو ٹسٹ میں ضرور واپسی کی تھی۔ موجودہ وقت میں بی سی سی آئی کی پالیسی کے مطابق، ہر کھلاڑی کو ’فٹ ٹو پلے‘ سرٹیفکیٹ دیئے جانے سے پہلے این سی اے میں فٹنس ٹسٹ کے لئے لازمی طور پر موجود ہونا ہوتا ہے۔ اس کے بعد ہی سلیکشن کمیٹی کو متعلقہ کھلاڑی کی دستیابی کے بارے میں جانکاری دی جاتی ہے۔

      روہت شرما کے لئے فٹ رہنا ضروری

      وراٹ کوہلی نے اب ٹسٹ فارمیٹ سے بھی کپتانی چھوڑ دی ہے۔ ایسے میں روہت شرما کے لئے اب چوٹ سے بچکر رہنا اور بھی زیادہ ضروری ہے۔ حال کے سالوں میں روہت شرما سبھی فارمیٹ میں ٹیم کے لئے سب سے بہترین کارکردگی کرنے والے کھلاڑیوں میں سے ایک رہے ہیں۔ مانا جاتا ہے کہ انہیں ٹیم کے سبھی کھلاڑیوں کی حمایت بھی حاصل ہے۔ آئی پی ایل میں ممبئی انڈینس کی کمان سنبھالنے والے روہت شرما کی کپتانی کے طریقہ کار کا موازنہ مہندر سنگھ دھونی سے کیا جاتا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ بی سی سی آئی کے ذریعہ اگلے نوجوان کپتان کے نام کو طے کرنے سے پہلے روہت شرما کم ازکم چار پانچ برسوں تک ٹیم کی قیادت کرسکتے ہیں۔ انہون نے کہا، ’آئی سی سی عالمی ٹسٹ چمپئن شپ کے موجودہ چکر میں ٹیم کی کمان کسی ایسے تجربہ کار ہاتھوں میں دینے کے بارے میں سوچنا چاہئے، جس نے خود کو ایسے کردار میں ثابت کیا ہے۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: