ہوم » نیوز » اسپورٹس

روہت شرما نے آئی پی ایل اور آسٹریلیا دورہ سے متعلق کہی یہ بات

روہت شرما نےکہا کہ کسی نہ کسی مرحلے پر جاکر آئی پی ایل ہونا تو طے ہے، لیکن یہ کب ہوگا اس کو لےکرکچھ بھی واضح نہیں ہے۔ ایک بار سب کچھ معمول پرہونے پر ہم آئی پی ایل کے انعقاد پر فیصلہ لے سکیں گے۔

  • Share this:
روہت شرما نے آئی پی ایل اور آسٹریلیا دورہ سے متعلق کہی یہ بات
محمد کیف نے روہت شرما کے بارے میں ایک بڑی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ روہت شرما ٹی 20 کرکٹ میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے پہلے بلے باز بن جائیں گے۔

نئی دہلی: ہندوستان کے محدود اووروں کےکپتان روہت شرما کا کہنا ہےکہ کورونا وائرس کو لےکرحالات معمول پر آنے پر ہی آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن واضح کہا جا سکےگا۔ روہت شرما نے آسٹریلیا کے اوپنر ڈیوڈ وارنر کے ساتھ انسٹاگرام لائیو چیٹ میں کہا کہ کسی نہ کسی مرحلے پر جاکر آئی پی ایل ہونا تو طے ہے، لیکن یہ کب ہوگا اس کو لےکرکچھ بھی واضح نہیں ہے۔ ایک بار سب کچھ معمول پرہونے پر ہم آئی پی ایل کے انعقاد پر فیصلہ لے سکیں گے۔

واضح رہے کہ آئی پی ایل 2020 کا انعقاد 29 مارچ سے شروع ہونا تھا، لیکن پہلے لاک ڈاؤن کی وجہ سے اسے 15 اپریل تک ملتوی کیا گیا تھا اور 14 اپریل کو لاک ڈاؤن کو تین مئی تک بڑھائے جانے کے اگلے دن بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کو غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا تھا۔ جس کے بعد سے ہی آئی پی ایل سے متعلق مختلف طرح کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں، لیکن یہ واضح ہے کہ آئی پی ایل کا انعقاد سب کچھ ٹھیک ٹھاک ہونے کے بعد ہی ہوگا۔


 وہیں دوسری طرف روہت شرما کو امید ہے کہ ٹیم انڈیا کا اس سال کے آخر میں مقرر آسٹریلیا دورہ ضرور ہوگا۔

وہیں دوسری طرف روہت شرما کو امید ہے کہ ٹیم انڈیا کا اس سال کے آخر میں مقرر آسٹریلیا دورہ ضرور ہوگا۔


روہت شرما کو امید، سال کے آخر میں ہو گا آسٹریلیا دورہ

وہیں دوسری طرف روہت شرما کو امید ہے کہ ٹیم انڈیا کا اس سال کے آخر میں مقرر آسٹریلیا دورہ ضرور ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حالات سازگار ہوئے تو چار ٹیسٹ، تین ونڈے اور تین ٹی -20 میچوں والے آسٹریلیا دورہ سے کرکٹ کو دوبارہ شروع کرنا شاندار رہےگا۔ روہت شرما نےکہا کہ اصل میں ہم نے اس سال ہونے والے دورے کو لےکر کافی شوقین تھے۔ مجھے امید ہے کہ آسٹریلیا اور ہندوستانی بورڈ سیریز کو منعقد کرانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ روہت شرما نے سال  19-2018 میں ہندوستان کےگزشتہ آسٹریلیا دورے کو بھی یاد کیا۔ اس دورے پر ہندوستانی ٹیم نے آسٹریلیا کی سرزمین پر پہلی بار ٹیسٹ سیریز جیت کر تاریخ رقم کی تھی۔ ہندوستان نے وہ سیریز 1-2 سے جیتی تھی۔
First published: May 10, 2020 05:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading