ہوم » نیوز » اسپورٹس

روہت شرما 'ٹسٹ میں' 100 نمبرسے پاس، ٹیم انڈیا کومل گیا نیا سہواگ

میچ کا پہلا دن پوری طرح روہت شرما کےنام رہا، جنہوں نےاوپننگ میں پہلی باراترکرپہلی اور ٹیسٹ میچوں کی چوتھی سنچری لگاکران کی ٹیسٹ صلاحیت پرسوال اٹھانے والےناقدین کو زبردست جواب دیا۔

  • Share this:
روہت شرما 'ٹسٹ میں' 100 نمبرسے پاس، ٹیم انڈیا کومل گیا نیا سہواگ
روہت شرما نے وشاکھا پٹنم میں بطور سلامی بلے باز اپنی پہلی سنچری بنائی۔

وشاکھاپٹنم: محدود اوورکی کرکٹ کےبادشاہ روہت شرما ٹیسٹ اوپننگ میں پہلی باراترے اور ناٹ آوٹ سنچری لگائی۔ روہت کےناٹ آوٹ 115اوران کی مینک اگروال(ناٹ آوٹ 84) کے ساتھ پہلے وکٹ کے لئے202 رن کی غیرمفتوح شراکت کی بدولت ہندوستان نے جنوبی افریقہ کےخلاف بارش سےمتاثرپہلے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے دن بدھ کوبغیرکوئی وکٹ گنوائے 202 رن بنا لئے۔

پہلےٹیسٹ کے پہلے دن 59.1 اوورکا کھیل ہی ممکن ہوسکا۔ بارش کی وجہ سے کھیل مقررہ وقت سےکافی پہلےختم کرنا پڑا لیکن اس دوران روہت شرما نےشاندارسنچری اننگ کھیل کر دکھا دیا کہ وہ لمبےفارمیٹ میں بھی بڑی اننگ کھیلنےکا ہنررکھتے ہیں۔ اسٹمپس تک روہت نے174گیندوں پرناٹ اوٹ 115رن میں 12 چوکےاورپانچ چھکےلگائے جبکہ مینک نے 183 گیندوں پرناٹ آوٹ 84 رن میں گیارہ چوکےاوردوچھکےلگائے۔


ICYMI


The HITMAN is back with a bang 💥

Rohit Sharma gets his first Test ton as an opener! pic.twitter.com/DsLfnGCzca

میچ کا پہلا دن پوری طرح روہت شرما کےنام رہا، جنہوں نےاوپننگ میں پہلی باراترکرپہلی اورٹیسٹ میچوں کی چوتھی سنچری لگاکران کی ٹیسٹ صلاحیت پرسوال اٹھانے والے ناقدین کوزبردست جواب دیا۔ روہت یہاں اوپننگ میں اترنے سے پہلے وجے نگرمیں جنوبی افریقہ کے خلاف پریکٹس میچ میں بطوراوپنرصرف دوگیندوں میں کھاتہ کھولے بغیرآوٹ ہوئے تھے، لیکن کپتان وراٹ کوہلی نےمیچ سےقبل کی شام روہت شرما پرپورا اعتماد ظاہرکرتے ہوئے واضح کردیا تھا کہ روہت پہلے ٹیسٹ میں اوپننگ کریں گے۔
First published: Oct 02, 2019 08:15 PM IST