روہت شرما نے بنادیا کرئیر کا سب سے زبردست ریکارڈ، سچن، کوہلی، دراوڑ جیسے عظیم کرکٹروں کے کلب میں شامل
روہت شرما نے بنادیا کرئیر کا سب سے زبردست ریکارڈ، سچن، کوہلی، دراوڑ جیسے عظیم کرکٹروں کے کلب میں شامل
ہندوستان کے کپتان روہت شرما 35 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے ہیں۔ روہت کو اسپنر میتھیو کوہن مین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کر کے روہت کو پویلین کا راستہ دکھایا گیا۔
ہندوستان کے کپتان روہت شرما نے ایک خاص ریکارڈ بنادیا ہے، روہت نے جیسے ہی اننگ میں 21 رن بنائے ویسے ہی وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں 17000 رن پورا کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ وہ ہندوستان کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ میں 17 ہزار رن بنانے والے 7ویں بلے باز بن گئے ہیں۔ روہت سے پہلے ایسا کارنامہ انجام دینے والوں میں سچن تنڈولکر، وراٹ کوہلی، راہل دراوڑ، سوربھ گانگولی، ایم ایس دھونی اور ویریندر سہواگ ہیں۔
بتادیں کہ ہندوستان کے لیے سب سے زیادہ انٹرنیشنل رن سچن تنڈولکر نے بنائے ہیں۔ تنڈولکر انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز بھی ہیں۔ عظیم کرکٹر سچن نے اپنے انٹرنیشنل کرئیر میں 34357 رن بنانے کا ریکارڈ بنایا ہے۔ وہیں اس معاملے میں دوسرے نمبر پر سری لنکا کے عظیم بیٹسمین کمار سنگاکارا ہیں جنہوں نے اپنے کرئیر میں 28016 رن بنائے تھے۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں 17000+ رن بنانے والے سرگرم کھلاڑی
وراٹ کوہلی - 25047
جو روٹ - 18048
ڈیوڈ وارنر - 17059
روہت شرما - 17011*
ہندوستان کے کپتان روہت شرما 35 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے ہیں۔ روہت کو اسپنر میتھیو کوہن مین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کر کے روہت کو پویلین کا راستہ دکھایا گیا۔ روہت اچھے رابطے میں نظر آرہے تھے لیکن بدقسمتی سے اسپنر میتھیو کوہن مین نے گیند کو چکما دیا اور شارٹ پوائنٹ پر لابوشے کے ہاتھوں وہ کیچ آوٹ ہو گئے، ہٹ مین نے اپنی اننگز میں 58 گیندوں کا سامنا کیا، جس میں روہت نے اپنے 35 رنز مکمل کیے، 3 چوکے اور 1 چھکا لگانے میں کامیابی حاصل کی۔ روہت نے گل کے ساتھ مل کر پہلی وکٹ کے لیے 74 رنز کی شراکت داری کی۔
بتادیں کہ آسٹریلیا نے پہلی اننگ میں 480 رن بنائے ہیں جس میں خواجہ نے 180 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی ہے۔ ہندوستان کی جانبسے سب سے کامیاب گیندباز اشون رہے ہیں جنہوں نے 6 وکٹ اپنے نام کرنے میں کامیابی پائی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔