உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    روہت شرما کی شاندارسنچری، توڑ دیا عالمی کپ کا سب سے بڑا ریکارڈ

    روہت شرما کےاب 99 میچوں میں2452 رن ہوگئےہیں جبکہ وراٹ کے72 میچوں میں 2450 رن ہیں۔

    روہت شرما کےاب 99 میچوں میں2452 رن ہوگئےہیں جبکہ وراٹ کے72 میچوں میں 2450 رن ہیں۔

    آئی سی سی عالمی کپ میں سب سے زیادہ سنچری لگانے کے معاملے میں روہت شرما نے سچن تندولکر کی برابری کرلی۔

    • Share this:
      روہت شرما نے آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ 2019 میں سری لنکا کے خلاف شاندار سنچری لگائی ہے۔ انہوں نے 92 گیندوں میں 14 چوکوں اوردو چھکوں کی مدد سے اپنی 27 ویں سنچری مکمل کی۔ انہوں نے 14چوکوں اوردو چھکوں کے ساتھ اپنے 100 رن مکمل کئے۔ یہ ان کی عالمی کپ میں مسلسل تیسری سنچری اورکل پانچویں سنچری  ہے۔ اس کے ساتھ ایک عالمی کپ میں سب سے زیادہ سنچری بنانےکا ریکارڈ روہت شرما کے نام درج ہوگیا ہے۔

      روہت شرما نے سری لنکا کے کمارسنگا کارا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جنہوں نےعالمی کپ 2015 میں 4 سنچریاں لگائی تھیں۔ روہت شرما کرکٹ عالمی کپ 2019 میں زبردست فارم میں ہیں۔ افغانستان اورویسٹ انڈیزکےمیچ کو چھوڑکرانہوں نے باقی تمام ٹیموں کے خلاف 50 یا اس سے زیادہ رن بنائے ہیں۔

      ہندوستان کے سلامی بلے بازروہت شرما نےاس سنچری کے ساتھ ہی سچن تندولکرکےعالمی کپ میں سب سے زیادہ 6 سنچری لگانے کی بھی برابری کرلی۔ سچن تندولکرنےعالمی کپ میں کل 6 سنچریاں لگائی تھیں۔ انہوں نے یہ ریکارڈ 6 عالمی کپ میں بنایا تھا۔ وہیں روہت شرما نےاپنے دوسرے عالمی کپ میں ہی یہ کمال کردیا۔ انہوں نے 16 اننگوں میں 6 سنچریاں مکمل کی۔ انہوں نے ایک سنچری 2015 عالمی کپ میں لگائی تھی اورپانچ عالمی کپ 2019 میں بناچکے ہیں۔
      First published: