ہوم » نیوز » اسپورٹس

پریکٹس کےدوران درد سےتڑپ اٹھےروہت شرما، اب چوٹ پرآئی یہ بڑی خبر

کنگس الیون پنجاب کے خلاف مقابلے سے قبل روہت شرما وانکھیڑے اسٹیدیم میں پریکٹس کررہے تھے، اسی دوران انہیں چوٹ لگ گئی۔

  • Share this:
پریکٹس کےدوران درد سےتڑپ اٹھےروہت شرما، اب چوٹ پرآئی یہ بڑی خبر
روہت شرما کو پریکٹس میچ کے دوران ہوا درد۔

انگلینڈ میں ہونے والےآئی سی سی عالمی کپ کے لئے ٹیم انڈیا کا اعلان 15 اپریل کوہونا ہے اوراس سے پہلےایک بڑی خبرنے ہندوستانی مداحوں کوہلاکررکھ دیا۔ خبریہ آئی کہ وانکھیڑے اسٹیڈیم میں پریکٹس کے دوران روہت شرما کوچوٹ لگ گئی۔ وہ درد سے تڑپنے لگے۔


پریکٹس کے دوران انہیں دائیں جانگھ میں چوٹ لگی۔ چوٹ کے بعد روہت شرما میدان میں ہی گرگئےتھے، جس کے بعد ٹیم کے فیزیو نتن پٹیل آئے اورانہیں واپس ڈریسنگ روم میں لے گئے۔ نتن پٹیل ہندوستانی ٹیم کےلئے فیزیوبھی رہ چکے ہیں۔ میڈیا میں ایسی خبریں آنے لگی کہ روہت شرما کی چوٹ سنگین ہےاورعالمی کپ اسکواڈ میں ان کا انتخاب مشکل بھی ہوسکتا ہے۔


حالانکہ اس کے بعد ممبئی انڈینس کے ٹوئٹرہینڈل سے ایک راحت بھری خبرسامنے آئی۔ ممبئی کےٹوئٹرہینڈل پرایک اسپیشل گفٹ پوسٹ کی گئی، جس میں روہت شرما سبھی کو ریلیکس کرنےاورفکرنہ کرنے کا اشارہ کررہے ہیں۔ حالانکہ اب تک روہت شرما کی چوٹ پر کوئی آفیشیل بیان نہیں آیا ہے۔ اب اس کےبارے میں ٹھیک طرح سے پتہ تبھی چلے گا، جب کنگس الیون پنجاب اورممبئی انڈینس کا مقابلہ شروع ہوگا۔




بمراہ کو بھی لگی تھی چوٹ

اس سے قبل ممبئی انڈینس کے تیز گیند بازجسپریت بمراہ بھی زخمی ہوگئے تھے، لیکن وہ جلد ہی ٹھیک ہوگئے۔ انہوں نے آئی پی ایل کا ایک بھی میچ نہیں چھوڑا۔ اس ایک چوٹ کے بعد سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف کھیلتے ہوئے بمراہ کی دائیں آنکھ کے اوپرکالے دھبے کا نشان دیکھا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بمراہ کو یہ چوٹ فیلڈنگ پریکٹس کے دوران آئی تھی۔ کیچ کی پریکٹس کرتے ہوئے گیند ان کے ہاتھوں کے درمیان سے نکل کرآنکھ پرلگ گئی تھی۔
First published: Apr 10, 2019 10:17 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading