உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    India Tour Of England: روہت شرما اینڈ کمپنی انگلینڈ دورے کے لئے کب ہوگی روانہ؟ جانئے مکمل تفصیل

    India Tour Of England: کپتان روہت شرما سمیت وراٹ کوہلی انگلینڈ کے لئے 16 جون کو ممبئی روانہ ہوں گے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف گھریلو ٹی20 سیریز میں کھیل رہے کئی کھلاڑی 19 جون کو لندن کے لئے پرواز کریں گے۔ ٹیم انڈیا کو میزبان انگلینڈ کے ساتھ ایک ٹسٹ، 3 ونڈے اور اتنے ہی ٹی20 میچ کھیلنے ہیں۔ ہندوستانی ٹیم ٹسٹ سے پہلے 24 جون سے پریکٹس میچ کھیلے گی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم جمعرات (16 جون) کو انگلینڈ (India Tour OF England) دورے پر روانہ ہوگی۔ ہندوستان کے ٹسٹ ٹیم کے رکن ممبئی پہنچنے لگے ہیں۔ روہت شرما، وراٹ کوہلی اور تیز گیند باز جسپریت بمراہ پہلے سے ہی ممبئی میں ہیں۔ تیز گیند باز محمد شمی، کے ایس بھرت اور چتیشور پجارا بھی ممبئی پہنچ چکے ہیں۔ کے ایل راہل (KL Rahul Injury) ٹیم کے ساتھ جائیں گے یا نہیں؟ اس کو لے کر تعطل برقرار ہے۔ ٹیم انڈیا میزبان انگلینڈ کے ساتھ ایک ٹسٹ، 3 ونڈے اور 3 ٹی20 میچ کھیلے گی۔

      انسائڈ اسپورٹ نے ایک ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے،’انگلینڈ کے لئے پہلا قافلہ ممبئی سے 16 جون کو روانہ ہوگا۔ ان کے ساتھ این سی اے کے کچھ اسٹاف بھی ہوں گے۔ ہم نے انہیں 15 جون تک ممبئی پہنچنے کے لئے کہا تھا۔ دوسرا بیچ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے پانچویں ٹی20 میچ کے بعد 19 جون کو بنگلورو سے روانہ ہوگا‘۔ گزشتہ بار ٹیم انڈیا کے کھلاڑی چارٹرڈ طیارہ سے گئے تھے، لیکن اس بار اس کا نظم نہیں ہے۔

      حالانکہ انگلینڈ روانہ ہونے سے قبل سبھی کھلاڑیوں کا دو بار آرٹی پی سی آر ٹسٹ ہوگا۔ اس ٹسٹ میں نیگیٹو آنے کے بعد ہی انہیں انگلینڈ بھیجا جائے گا۔ ایک بار ان کا ٹسٹ ممبئی روانہ ہونے سے پہلے جبکہ دوسرا ٹسٹ ممبئی چھوڑنے سے پہلے ہوگا۔ اس کے علاوہ لندن پہنچنے کے بعد بھی ٹسٹ ہوگا۔ اس کے بعد وہ لیسٹر کے لئے روانہ ہوں گے۔ 24 جون سے ہونے والے وارم اپ میچ سے پہلے ہندوستانی ٹیم کا ایک چھوٹا سا کیمپ لگے گا ٹیم انڈیا کے چیف کوچ راہل دراوڑ، وکٹ کیپر رشبھ پنت اور کے ایل راہل جنوبی افریقہ کے خلاف جاری گھریلو ٹی20 سیریز کے بعد 19 کو انگلینڈ دورے کے لئے روانہ ہوں گے۔

      انگلینڈ دورے کے لئے ہندوستانی اسکواڈ

      روہت شرما (کپتان)، کے ایل راہل (نائب کپتان)، شبھمن گل، وراٹ کوہلی، شرے یس ایئر، ہنوما وہاری، چتیشور پجارا، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، کے ایس بھرت (وکٹ کیپر)، رویندر جڈیجہ، روی چندرن اشون، شاردل ٹھاکر، محمد شمی، جسپریت بمراہ، محمد سراج، امیش یادو، پرسدھ کرشنا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: