ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے پیر کو کہا کہ جن ہندوستانی کھلاڑیوں کی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل 2023) ٹیمیں اس ٹی ٹوئنٹی لیگ کے پلے آف میں جگہ نہیں بناپائیں گی وہ کھلاڑی آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ فائنل سے پہلے لندن میں دو ہفتے کے کیمپ میں حصہ لے سکتے ہیں۔ ڈبلیو ٹی سی فائنل آئی پی ایل کے ٹھیک بعد جون میں کھیلا جائے گا۔ آئی پی ایل فائنل 29 مئی کو ہے جب کہ ڈبلیو ٹی سی فائنل سات جون سے اوول میں شروع ہوگا۔
کوویڈ-19 وبا کے بعد پہلی مرتبہ آئی پی ایل گھریلو میدان پر اپنے بنیادی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، اس دوران کھلاڑیوں کو کافی سفر کرنا ہوگا۔ ہندوستان کے موجودہ مقررہ ٹسٹ کھلاڑیوں میں صرف چیتیشور پجارا ہی آئی پی ایل کا حصہ نہیں ہیں۔ روہت نے ہندوستان کے آسٹریلیا کے خلاف ٹسٹ سیریز 1-2 سے جیتنے کے بعد پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کے ایک سوال کے جواب میں کہا، ’یہ ہمارے لیے کافی اہم ہے۔ ہم ان سبھی کھلاڑیوں کے ساتھ لگاتار رابطے میں رہیں گے جو اس فائنل میں کھیلنے جارہے ہیں اور ان کے کام کی نگرانی کریں گے جب کہ دیکھیں گے کہ ان کے ساتھ کیا ہورہا ہے۔‘ یہ بھی پڑھیں:
روہت شرما کے مطابق، ’21 مئی کے آس پاس، چھ ٹیمیں ہوں گی جو ممکنہ طور پر آئی پی ایل کے پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو جائیں گی اور اس لیے جو بھی کھلاڑی دستیاب ہوں گے، ہم جلد سے جلد یو کے پہنچنے کی کوشش کریں گے۔‘ محمد سراج(رائل چیلنجرز بنگلور) محمد شمیع (گجرات ٹائٹنز)، امیش یادو (کولکتہ نائٹ رائیڈرز) سے توقع ہے کہ وہ اپنی فرنچائزز کے لیے باقاعدگی سے کھیلیں گے۔ ان کے 14 گروپ لیگ گیمز میں سے کم از کم 12 کھیلنے کا امکان ہے اور ان کے کام کے بوجھ پر نظر رکھنا ضروری ہوگا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔