உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    روہت شرما بن گئے ٹی -20 کرکٹ کے شہنشاہ، توڑدیا کرس گیل کا آسمانی ریکارڈ

    روہت شرما کے نام بین الاقوامی ٹی -20 میچوں میں سب سے زیادہ رن ہیں۔ انہوں نے 96 میچوں میں 32.72 کی اوسط سے 2422 رن بنائے ہیں۔

    روہت شرما کے نام بین الاقوامی ٹی -20 میچوں میں سب سے زیادہ رن ہیں۔ انہوں نے 96 میچوں میں 32.72 کی اوسط سے 2422 رن بنائے ہیں۔

    روہت شرما کے نام بین الاقوامی ٹی -20 میچوں میں سب سے زیادہ رن ہیں۔ انہوں نے 96 میچوں میں 32.72 کی اوسط سے 2422 رن بنائے ہیں۔

    • Share this:
      ٹیم انڈیا کے نائب کپتان روہت شرما ٹی -20 کرکٹ کے بادشاہ بن گئے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف چل رہی تین ٹی -20 میچوں کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں انہوں نے اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کو پیچھے چھوڑا۔ روہت شرما کے نام 96 ٹی -20 مقابلوں میں 107 چھکے ہوگئے ہیں۔

      کرس گیل نے 58 میچوں میں 105 چھکے لگائے تھے۔ فلوریڈا کے لاڈرہل میدان میں کھیلے جارہے مقابلے میں روہت شرما نے 51 گیندوں میں 6 چوکوں اورتین چھکوں کی مدد سے 67 رن بنائے۔ اس اننگ میں دوسرا چھکا لگاتے ہی انہوں نے گیل کو پیچھے چھوڑ دیا۔ یہ روہت شرما کے کیریئرکی 17 ویں ٹی -20 نصف سنچری تھی۔ وہ اس فارمیٹ میں چارسنچری بھی لگا چکے ہیں۔

      روہت شرما کے نام بین الاقوامی ٹی -20 میچوں میں سب سے زیادہ رن ہیں۔ انہوں نے 96 میچوں میں 32.72 کی اوسط سے 2422 رن بنائے ہیں۔ دوسرے نمبرپرٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی ہیں، جنہوں نے 69 میچوں میں 49.14 کی اوسط اور20 نصف سنچری کی مدد سے 2310 رن بنائے ہیں۔

      روہت شرما نے ٹی -20 میں بلے بازی کے تمام ریکارڈ اپنے نام کر لئے ہیں۔
      روہت شرما نے ٹی -20 میں بلے بازی کے تمام ریکارڈ اپنے نام کر لئے ہیں۔ تصویر:  اے پی


      ٹی -20 کرکٹ کے سنچورین ہیں روہت 

      بین الاقوامی ٹی -20 میچوں میں سب سے زیادہ سنچری لگانے کا کارنامہ بھی روہت شرما کے نام ہی ہے۔ وہ اب تک چارسنچری لگا چکے ہیں۔ ان کے بعد نیوزی لینڈ کے کولین منرو آتے ہیں، جنہوں نے تین سنچریاں لگائی ہیں۔ اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ  50 سے اوپرکا اسکوربنانے کا ریکارڈ بھی ہٹ مین کے نام سے مشہورروہت نے اپنے نام کررکھا ہے۔ انہوں نے 17 نصف سنچری اور4 سنچری لگائی ہیں۔ یعنی 21 بار50 سے اوپرکا اعدادوشمار حاصل کیا ہے۔

      روہت شرما کے نام بین الاقوامی ٹی -20 کرکٹ میچوں میں سب سے زیادہ رن ہیں۔ تصویر: اے پی
      روہت شرما کے نام بین الاقوامی ٹی -20 کرکٹ میچوں میں سب سے زیادہ رن ہیں۔ تصویر: اے پی


      ٹی -20 میں سب سے زیادہ چوکے اورچھکے

      وہیں اس فارمیٹ میں سب زیادہ چوکے اورچھکے لگانے کا ریکارڈ بھی روہت شرما کے ہی نام ہے۔ روہت شرما نے ٹی -20 کرکٹ میں 322 چوکے اورچھکے (215 چوکے اور 107 چھکے) لگائے ہیں۔

       
      First published: