ہوم » نیوز » اسپورٹس

ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا، روہت شرما نیوزی لینڈ کےخلاف ونڈے اور ٹسٹ ٹیم سےباہر

روہت شرما (Rohit Sharma)کا اس طرح باہر ہونا ٹیم انڈیا (Team India) کےلئےکسی جھٹکے سے کم نہیں ہے۔ ہندوستان کو نیوزی لینڈ (New Zealand) کے ساتھ 5 فروری سے تین میچوں کی ونڈے سیریز کھیلنی ہے اور اس کےبعد دونوں ٹیموں کے مابین دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ہونی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 03, 2020 05:17 PM IST
  • Share this:
ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا، روہت شرما نیوزی لینڈ کےخلاف ونڈے اور ٹسٹ ٹیم سےباہر
روہت شرما نیوزی لینڈ کےخلاف ونڈے اور ٹسٹ ٹیم سےباہر

نئی دہلی: ہندوستان کے سلامی بلے باز روہت شرما پنڈلی کی چوٹ کی وجہ سے نیوزی لینڈکے خلاف ہونے والی ونڈے اور ٹسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ روہت شرما کو اتوارکو نیوزی لینڈ کےخلاف پانچویں ٹی۔20 مقابلے میں بلےبازی کے دوران چوٹ لگ گئی تھی، جس کے بعد وہ دوبارہ میدان پرنہیں اتر سکے۔ روہت شرما نے اس مقابلے میں 60رن بنائے تھے اور اس کے بعد وہ ریٹائرہرٹ ہوگئے تھے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف اس مقابلے کےلئے کپتان وراٹ کوہلی کو آرام دیا گیا تھا اور ان کی غیرموجودگی میں روہت شرما نے ٹیم کی کمان سنبھالی تھی۔ لیکن روہت شرما کے زخمی ہونے کے بعد وکٹ کیپر بلے باز لوکیش راہل نےان کی جگہ کپتانی کی تھی۔ راہل نے حالانکہ میچ کے بعد روہت شرما کی چوٹ پرکہا تھا وہ کچھ دنوں میں ٹھیک ہوجائیں گے، لیکن اب سمجھا جاتا ہےکہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں۔


روہت شرما کے باہر ہونے کے بعد اب پرتھوی شا کریں پہلے ونڈے میں کے ایل راہل کے ساتھ اننگ کا آغاز۔
روہت شرما کے باہر ہونے کے بعد اب پرتھوی شا کریں پہلے ونڈے میں کے ایل راہل کے ساتھ اننگ کا آغاز۔



روہت شرما سے پہلے سلامی بلے باز شکھر دھون بھی چوٹ کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے دورہ میں شامل نہیں ہوسکے تھے اور اب روہت شرما کا اس طرح باہر ہونا ٹیم انڈیا کےلئے کسی جھٹکے سے کم نہیں ہے۔ ہندوستان کو نیوزی لینڈ کے ساتھ 5 فروری سے تین میچوں کی ونڈے سیریز کھیلنی ہے اور اس کےبعد دونوں ٹیموں کے مابین دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ہونی ہے۔ واضح رہےکہ ہندوستان نےنیوزی لینڈکو ٹی۔20 سیریز میں 0-5 سے شکست
دے کر تاریخ رقم کی تھی۔
First published: Feb 03, 2020 05:17 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading