ہوم » نیوز » اسپورٹس

ٹیم انڈیا میں دھونی کی واپسی پر روہت شرما نے دیا بڑا بیان، کہی یہ بات

ٹیم انڈیا کے نائب کپتان روہت شرما نے مہیندر سنگھ دھونی کی واپسی کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔

  • Share this:
ٹیم انڈیا میں دھونی کی واپسی پر روہت شرما نے دیا بڑا بیان، کہی یہ بات
ٹیم انڈیا کے نائب کپتان روہت شرما نے مہیندر سنگھ دھونی کی واپسی کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔

نئی دہلی۔ ٹیم انڈیا کے سابق کپتان مہیندر سنگھ دھونی (Mahendra Singh Dhoni) کی ٹیم میں واپسی کو لے کر کئی طرح کے قیاس لگائے جا رہے ہیں۔ دھونی نے پچھلا میچ انگلینڈ میں 2019 میں ہوئے عالمی کپ (ICC World Cup)  میں کھیلا تھا۔ عالمی کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل مقابلہ کے بعد سے وہ ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ انتیس مارچ سے شروع ہونے والے آئی پی ایل سے وہ واپسی کرنے والے تھے ، لیکن کورونا وائرس کے سبب یہ ابھی تک ممکن نہیں ہو پایا ہے۔ ٹیم میں ان کی واپسی اور ریٹائرمنٹ کو لے کر چرچا چل رہی ہے۔ ٹیم انڈیا کے نائب کپتان روہت شرما (Rohit Sharma) نے مہیندر سنگھ دھونی کی واپسی کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔


ٹیم میں دھونی کو چاہتے ہیں روہت شرما


منگل کو روہت شرما اور سریش رینا انسٹاگرام پر لائیو آئے تھے۔ اس سیشن کے دوران روہت نے رینا سے کہا ’ بھائی مجھ سے تو سب پوچھتے ہیں مجھے پتہ نہیں تم کو پتہ ہو گا دھونی ٹیم میں کب واپس آ رہے ہیں‘۔ اس کا جواب دیتے ہوئے رینا نے کہا کہ آئی پی ایل کے ملتوی ہونے سے پہلے چل رہے سی ایس کے کے ٹریننگ کیمپ میں دھونی اچھے پرفارم میں دکھ رہے تھے۔ ان کی فٹنس شاندار تھی اور وہ اچھی بلے بازی بھی کر رہے تھے۔ یہ سن کر روہت نے کہا ’ اگر دھونی اچھے فارم میں ہوں تو انہیں واپسی کرنی چاہئے، انہیں ٹیم میں ہونا چاہئے‘۔ رینا نے آگے کہا کہ دھونی کب واپس آئیں گے یہ صرف وہی بتا سکتے ہیں۔ لاک ڈاون کے بعد جب وہ باہر آئیں تو لوگوں کو یہ سوال ان سے کرنا چاہئے۔




سریش رینا نے اس دوران ٹیم میں اپنی واپسی کو لے کر بھی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا ’ گھٹنے کی چوٹ سے ابھرنے کے بعد میں اپنی فٹنس پر پورا دھیان دے رہا ہوں اور میں نے یہ ٹیسٹ بھی پار کر لیا ہے۔ میں ٹیم انڈیا میں دوبارہ شامل ہونے کے لئے کڑی محنت کر رہا ہوں‘۔

 
First published: May 13, 2020 01:10 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading