ہوم » نیوز » اسپورٹس

بڑی خبر: ٹیم انڈیا سے الگ کئے گئے روہت شرما، شبھمن گل، رشبھ پنت سمیت 5 کھلاڑی

Bio Bubble Controversy: روہت شرما، رشبھ پنت، پرتھوی شا، نودیپ سینی اور شبھمن گل میلبورن کے ریستوراں میں کھانا کھانے گئے تھے، اب انہیں آئیسولیشن میں بھیجا گیا۔

  • Share this:
بڑی خبر: ٹیم انڈیا سے الگ کئے گئے روہت شرما، شبھمن گل، رشبھ پنت سمیت 5 کھلاڑی
بڑی خبر: ٹیم انڈیا سے الگ کئے گئے روہت شرما، شبھمن گل، رشبھ پنت سمیت 5 کھلاڑی

نئی دہلی: میلبورن ٹسٹ میں تاریخی جیت حاصل کرنے کے بعد اب ٹیم انڈیا دوسری وجوہات سے سرخیوں میں ہے۔ دراصل ہندوستان کے پانچ کھلاڑیوں کو ٹیم سے الگ آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے۔ روہت شرما (Rohit Sharma)، رشبھ پنت، پرتھوی شا، نودیپ سینی اور شبھمن گل (Shubman Gill) کو آسٹریلیا اور ٹیم انڈیا سے الگ رکھا گیا ہے۔ یہ سبھی کھلاڑی میلبورن کے ایک ریستوراں میں کھانا کھانے گئے تھے۔ ان سبھی کھلاڑی کو احتیاطاً آئیسولیٹ کیا گیا ہے۔ آسٹریلیائی میڈیا بتا رہی ہے کہ ان کھلاڑیوں نے بایو ببل کی خلاف ورزی کی ہے، جس کی جانچ کی جارہی ہے۔ حالانکہ بی سی سی آئی ذرائع کے مطابق، کھلاڑیوں نے بایو ببل پروٹوکول کی خلاف ورزی نہیں کی ہے اور آسٹریلیائی میڈیا جان بوجھ کر ایسی خبریں چلا رہی ہیں۔


ریستوراں میں جانا پڑا ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں کو مہنگا


کرکٹ آسٹریلیا نے ریستوراں میں ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں کے کھانا کھانے کے موضوع پر اپنا بیان جاری کیا ہے، جس میں اس نے کہا، ’آج کرکٹ آسٹریلیا اور بی سی سی آئی کو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ایک پوسٹ کے بارے میں بتایا گیا، جس میں روہت شرما، رشبھ پنت، شبھمن گل، پرتھوی شا اور نودیپ سینی میلبورن کے انڈور ریستوراں میں کھانا کھا رہے ہیں۔ بی سی سی آئی اور کرکٹ آسٹریلیا اس معاملے کی جانچ کر رہے ہیں۔ اس میں یہ پتہ لگایا جارہا ہے کہ انڈور ریستوراں میں جانا کیا بایو ببل کی خلاف ورزی ہے یا نہیں، جب تک جانچ پوری نہیں ہوجاتی یہ کھلاڑی احتیاطاً کے طور پر دونوں ٹیموں سے الگ رہیں گے۔ یہ کھلاڑی دوسرے کھلاڑیوں کے ساتھ اسٹیڈیم نہیں جاسکیں گے، نہ ہی وہ ان کی بسوں سے سفر کریں گے۔ حالانکہ کھلاڑیوں کو ٹریننگ کی اجازت دی گئی ہے’۔




واضح رہے کہ جمعہ کو ایک ہندوستانی مداح نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا تھا، جس میں اس نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے ٹیم انڈیا کے 5 کھلاڑیوں کا بل دیا۔ سبھی کھلاڑیوں کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے، جس میں وہ ایک انڈور ریستوراں میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ خبروں کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کے پروٹوکول کے مطابق، کوئی بھی کھلاڑی ریستوراں تو جاسکتا ہے، لیکن وہ انڈور نہیں ہونا چاہئے، جبکہ روہت شرما سمیت سبھی 5 کھلاڑی انڈور ریستوراں میں ہی گئے تھے۔ پہلی نظر میں تو یہ کھلاڑی قصوروار ہی نظر آرہے ہیں، حالانکہ ابھی دونوں بورڈ کو اس پر فیصلہ لینا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 02, 2021 07:13 PM IST