உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ویسٹ انڈیزکے خلاف جیت کے بعد روہت شرما نے مانگی رشبھ پنت سے'معافی'۔

    ویسٹ انڈیزکے خلاف جیت کے بعد روہت شرما نے مانگی رشبھ پنت سے 'معافی'۔

    ویسٹ انڈیزکے خلاف جیت کے بعد روہت شرما نے مانگی رشبھ پنت سے 'معافی'۔

     رشبھ پنت نے ویسٹ انڈیز کےکلاف ناٹ آوٹ 65 رنوں کی اننگ کھیل کرٹیم انڈیا کی جیت میں اہم رول ادا کیا۔ اس دھماکہ خیز اننگ کے بعد کچھ ایسا ہوا کہ ٹیم انڈیا کےنائب کپتان روہت شرما کوان سے معافی مانگی پڑی۔

    • Share this:
      ٹی -20 سیریزکےتیسرے اورآخری مقابلے میں ہندوستانی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو7 وکٹ سے شکست دے دی۔ اس جیت میں دیپک چہرنے 4 رن دے کرتین وکٹ لئےاوروکٹ کیپررشبھ پنت نےناٹ آوٹ 65 رن بناکراہم تعاون دیا۔ رشبھ پنت گزشتہ دومقابلوں میں کافی خراب شاٹ کھیل کرآوٹ ہوئےتھے، لیکن تیسرے ٹی -20 میں انہوں نےکوئی غلطی نہیں کی اوراپنے محدود اووروں کی کرکٹ میں پہلی نصف سنچری بنائی۔

      حالانکہ رشبھ پنت کی اس دھماکہ خیزاننگ کے بعد کچھ ایسا ہوا کہ ٹیم انڈیا کےنائب کپتان روہت شرما کوان سے معافی مانگی پڑی۔ دراصل میچ کے بعد روہت شرما نے بی سی سی آئی ٹی وی پررشبھ پنت کا انٹرویولیا۔ اس دوران روہت شرما نےانہیں رشبھ سنت کہہ کربلایا۔ روہت شرما کو فوراً اپنی غلطی کا احساس ہوا اورانہوں نےاگلے ہی پل ان سے معافی مانگی۔

      روہت شرما کی اس بات پررشبھ پنت بھی مسکراتے ہوئے نظرآئے۔ رشبھ پنت نے روہت شرما سے بات چیت کرتے ہوئے کہا 'مجھے یہ اننگ کھیلنے کے بعد اچھا لگا۔ میں رن نہیں بناپانے سے مایوس ہورہا تھا، لیکن میں نے اپنی پروسیس پرتوجہ دی اورمجھے اچھے نتائج ملے'۔



      رن نہیں بنانے سے مایوس ہوں

      رشبھ پنت نے روہت شرما کوبتایا کہ کئی باروہ جلدی آوٹ ہونےسے حیران ہوجاتے ہیں۔ انہوں نےکہا 'جب بھی میں رن نہیں بنا پاتا تومایوس ہوجاتا ہوں۔ اس کے بعد میں اچھی کارکردگی کےلئےکچھ الگ سوچتا ہوں۔ کئی بارایسا ہوتا ہےکہ میں صحیح فیصلہ لینےکے باوجود اچھی کارکردگی نہیں کرپاتا ہوں۔ کرکٹ میں ایسا ہوتا رہتا ہے'۔

      رشبھ پنت اوروراٹ کوہلی۔
      رشبھ پنت اوروراٹ کوہلی۔


      رشبھ پنت نے مزید کہا کہ وہ جب وراٹ کوہلی کے ساتھ بلے بازی کررہے تھے توان کی توجہ بڑی شراکت کرنے پرتھی۔ ہم میچ کوآخری اوورمیں لے جانےکی سوچ رہے تھےکیونکہ آخری 8-7 اووروں میں رن ریٹ بڑھایا جاسکتا تھا'۔
      First published: