உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    روہت شرما کی تاجپوشی جلد، آئندہ ہفتے ہوسکتا ہے ہندوستان کا کپتان بنانے کا اعلان

    روہت شرما کی تاجپوشی جلد، بنائے جائیں گے ٹیم انڈیا کے کپتان

    روہت شرما کی تاجپوشی جلد، بنائے جائیں گے ٹیم انڈیا کے کپتان

    وراٹ کوہلی (Virat Kohli) نے گزشتہ دنوں ٹی-20 عالمی کپ (T20 World Cup 2021) کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، مگر اب پورا امکان ہے کہ ونڈے ٹیم کی کپتانی بھی ان کے ہاتھوں سے لے کر روہت شرما (Rohit Sharma) کو سونپی جائے گی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: وراٹ کوہلی (Virat Kohli) ٹی-20 عالمی کپ کے بعد ہندوستانی ٹی-20 ٹیم کی کپتانی چھوڑ دیں گے۔ اس کا اعلان وہ پہلے ہی کرچکے ہیں، مگر اب خبر آرہی ہے کہ آنے والے کچھ دنوں میں روہت شرما (Rohit Sharma) کو ٹی-20 کے ساتھ ساتھ ونڈے ٹیم کی بھی کپتانی دی جائے گی۔ رپورٹس کے مطابق، آئندہ ہفتے سلیکشن کمیٹی اس پر فیصلہ لے گی۔ ہندوستانی سلیکشن کمیٹی نہ صرف نیوزی لینڈ کے خلاف گھریلو سیریز کے لئے ٹیم کا انتخاب کرے گی، بلکہ روہت شرما کو ونڈے اور ٹی-20 کی قیادت سونپے جانے کا امکان ہے۔

      وراٹ کوہلی نے گزشتہ دنوں ٹی-20 کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، مگر اب پورا امکان ہے کہ ونڈے ٹیم کی کپتانی بھی ان کے ہاتھوں سے لے کر روہت شرما کو سونپی جائے گی۔ انسائیڈ اسپورٹ کی خبر کے مطابق، بورڈ کے سینئر اراکین کا ماننا ہے کہ ٹی-20 اور ونڈے کے لئے الگ الگ کپتان ہونے سے کام نہیں چلے گا۔

       وراٹ کوہلی نے گزشتہ دنوں ٹی-20 کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، مگر اب پورا امکان ہے کہ ونڈے ٹیم کی کپتانی بھی ان کے ہاتھوں سے لے کر روہت شرما کو سونپی جائے گی۔

      وراٹ کوہلی نے گزشتہ دنوں ٹی-20 کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، مگر اب پورا امکان ہے کہ ونڈے ٹیم کی کپتانی بھی ان کے ہاتھوں سے لے کر روہت شرما کو سونپی جائے گی۔


      کوہلی ابھی بھی ہیں ونڈے ٹیم کے کپتان

      وراٹ کوہلی نے ٹی-20 کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے، مگر وہ ابھی بھی ہندوستانی ٹیم کے ونڈے کپتان ہیں، مگر ابو ظہبی میں کھیلے جا رہے ٹی-20 عالمی کپ میں ٹیم انڈیا کی کارکردگی نے بی سی سی آئی اور سلیکٹروں کو تشویش میں ڈال دیا ہے۔ سال 2023 میں ہندوستان میں ونڈے عالمی کپ کھیلا جانا ہے اور سال 2022 میں آسٹریلیا میں ٹی-20 عالمی کپ کھیلا جائے گا۔ ایسے میں بی سی سی آئی کا ماننا ہے کہ دونوں فارمیٹ میں الگ الگ کپتانوں کا کوئی مطلب نہیں ہے اور ٹی-20 اور ونڈے فارمیٹ میں ایک ہی کپتان کے حق میں ہیں۔

      بی سی سی آئی کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ تین فارمیٹ میں تین کپتان ہونے سے کافی الجھن ہوجائے گی۔ ہم چاہتے ہیں کہ آئیڈیا اور ڈائریکشن بہت آسان طریقے سے آگے جائے۔ ہمیں لگتا ہے کہ ہندوستانی ٹیم کا ونڈے اور ٹی-20 میں ایک ہی کپتان ہونا چاہئے اور موجودہ منصوبے میں روہت شرما ایک اچھا متبادل ہیں۔ سلیکٹرس آئندہ میٹنگ میں آخری فیصلہ لیں گے۔

      ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اسی ماہ سے تین ٹی-20 اور دو ٹسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ پہلا ٹی-20 میچ 17 نومبر کو جے پور میں ہوگا۔ اس کے بعد 19 نومبر کو رانچی میں دوسرا ٹی-20 اور پھر 21 نومبر کو کولکاتا میں تیسرا ٹی-20 میچ کھیلا جائے گا۔ 25 سے 29 نومبر کو کانپور میں پہلا ٹسٹ اور تین دسمبر سے 7 دسمبر کو ممبئی میں دوسرا اور آخری ٹسٹ میچ کھیلا جائے گا۔

       

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: