ہوم » نیوز » اسپورٹس

آئی پی ایل 2019: یووراج سنگھ کے لئے روہت شرما نے لیا بڑا فیصلہ، دے دی یہ 'قربانی'۔

ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما نے بیان دیا کہ وہ آئی پی ایل کے تمام میچوں میں اننگ کا آغازکریں گے۔

  • Share this:
آئی پی ایل 2019: یووراج سنگھ کے لئے روہت شرما نے لیا بڑا فیصلہ، دے دی یہ 'قربانی'۔
یووراج سنگھ کے لئے روہت شرما نے لیا بڑا فیصلہ

انڈین پریمیرلیگ (آئی پی ایل) کے12 ویں سیشن سے قبل ہی ممبئی انڈینس نے اپنی حکمت عملی کا انکشاف کردیا ہے۔ ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما نےکہا ہے کہ اس سیزن میں وہ اپنی ٹیم کےلئےسبھی میچوں میں اننگ کا آغازکریں گے۔ روہت شرما نےگزشتہ کچھ سیزن میں ممبئی انڈینس کےلئےمڈل آرڈرمیں بھی بلےبازی کی ہے۔ تاہم اس سیزن کولےکرانہوں نےواضح کرتےہوئےکہا ہےکہ اس سال سبھی میچوں کےلئےاننگ کی شروعات کرنےکے لئےتیارہیں۔


روہت شرما نےمنگل کوممبئی انڈینس کے پریکٹس سیشن کے بعد پریس کانفرنس میں کہا 'بلے بازی کولےکرمیری سوچ بالکل واضح ہے۔ میں پہلے مڈل آرڈرمیں بھی بلےبازی کرچکا ہوں۔ ٹیم کوجہاں ضرورت ہوگی میں وہاں پرکھیلنے کےلئےتیارہوں۔


انہوں نےمزید کہا "جیسا کہ میں نے پہلےکہا کہ ٹیم کومیری جس نمبرپربلے بازی کی ضرورت ہوگی، میں اس نمبرپربلےبازی کے لئےتیارہوں۔ تاہم اس سال میں آئی پی ایل کے تمام میچوں میں اننگ کی شروعات کروں گا۔ میں ہندوستان کےلئےسلامی بلے بازی ہی کرتا ہوں اورمیں نے اسی مقام پرکھیلتے ہوئےکامیابی حاصل کی ہے"۔


یووراج سنگھ نمبر4 پرکھیلیں گے؟

اب اگرروہت شرما اننگ کا آغازکریں گے توسوال یہ ہےکہ نمبر4 پرکون بلےبازی کرے گا۔ اس سوال کا جواب یووراج سنگھ کےطورپرنظرآتا ہے، جواس بارممبئی انڈینس کےلئے کھیلتےنظرآئیں گے۔ ٹیم کے ڈائریکٹرظہیرخان نےکہا "یووراج سالوں سے اپنی ٹیم کومیچ جتاتے آرہے ہیں۔ یووراج سے اچھا یہ کام کوئی اورنہیں کرسکتا۔ ہم نے انہیں نیٹس میں دیکھا ہے، وہ اچھے لگ رہے ہیں اوراس سیزن میں ان کی نظراچھی کارکردگی کرنے کے اوپرہے۔ یووراج کے آنے سے ٹیم کو مضبوطی ملی ہے"۔
First published: Mar 20, 2019 12:27 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading