உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2022: میں پوری ذمہ داری لیتا ہوں...‘ ممبئی انڈینس کی مسلسل 6 شکست سے مایوس کپتان روہت شرما

    ممبئی انڈینس کی مسلسل 6 شکست سے مایوس کپتان روہت شرما

    ممبئی انڈینس کی مسلسل 6 شکست سے مایوس کپتان روہت شرما

    انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے موجودہ سیزن (IPL-2022) میں ممبئی انڈینس کو ہفتہ کو مسلسل چھٹی شکست جھیلنی پڑی۔ ٹیم کے کپتان روہت شرما اس سے بے حد مایوس نظر آئے۔ روہت شرما نے ٹیم کی شکست کی ’پوری ذمہ داری‘ لیتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ سمجھ میں نہیں آرہا کہ ٹیم کی مہم کو پٹری پر لانے کے لئے کیا سدھار کرنا ہوگا۔

    • Share this:
      ممبئی: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے موجودہ سیزن (IPL-2022) میں ممبئی انڈینس کو ہفتہ کو مسلسل چھٹی شکست جھیلنی پڑی۔ ٹیم کے کپتان روہت شرما اس سے بے حد مایوس نظر آئے۔ روہت شرما نے ٹیم کی شکست کی ’پوری ذمہ داری‘ لیتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ سمجھ میں نہیں آرہا کہ ٹیم کی مہم کو پٹری پر لانے کے لئے کیا سدھار کرنا ہوگا۔ روہت شرما خود بھی لے میں نہیں ہیں اور ٹورنا منٹ میں انہوں نے اب تک 6 میچوں میں صرف 141 رن بنائے ہیں، جس میں سب سے بہترین اسکور 41 رن ہے۔

      ’مین آف دی میچ‘ اور کپتان کے ایل (103*) کی سنچری اننگ کی بدولت لکھنو نے ممبئی کے سامنے 200 رنوں کا ہدف رکھا۔ اس کے جواب میں ممبئی ٹیم مقررہ 20 اوور میں 9 وکٹ گنواکر 181 رن ہی بناسکی اور 18 رنوں سے مقابلہ ہار گئی۔ لیگ کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے، جب ممبئی کی ٹیم کو مسلسل 6 میچوں میں شکست جھیلنی پڑی ہے۔

      روہت شرما نے ہفتہ کو گجرات سپر جائنٹس سے 18 رنوں سے ملی شکست کے بعد کہا، ’اگر مجھے پتہ ہوتا کہ کیا غلط ہو رہا ہے، تو میں اسے ٹھیک کردیتا، لیکن یہ سلسلہ ختم نہیں ہو رہا ہے۔ میں ہر میچ کے لئے جس طرح سے تیاری کرتا ہوں، اب بھی ویسے ہی کر رہا ہوں، اس میں کچھ بھی الگ نہیں ہیں‘۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      ممبئی نے پہلی بار ہارے مسلسل 6 مقابلے، روہت شرما کی سب سے خراب کارکردگی، لکھنو نے جیت حاصل کی

      ممبئی انڈینس کے کپتان نے کہا، ’میں ٹیم کو اس حالت میں نہیں پہنچنے کی پوری ذمہ داری لیتا ہوں، جس کی مجھ سے امید کی جاتی ہے۔ میں میدان میں جاکر کھیل کا اسی طرح سے لطف لینا چاہتا ہوں، جیسا کہ گزشتہ کئی سالوں سے کر رہا ہوں۔ آئندہ میچوں کے بارے میں سوچنا اہم ہے۔ اس سے (شکست) دنیا ختم نہیں ہوتی ہے۔ ہم واپسی کی کوشش کریں گے‘۔

      روہت شرما نے جسپریت بمراہ سے گیند بازی کی شروعات نہیں کرنے کے فیصلے کا بچاو کیا۔ انہوں نے دوسرے گیند بازوں سے کارکردگی میں سدھار کی امید ظاہر کی۔ انہوں نے کہا، ’انہوں نے بہت اچھی گیند بازی کی، لیکن دوسروں کو اپنی سطح سے تھوڑا سا اوپر اٹھنے کی ضرورت ہے۔ ہم ہر میچ میں اچھا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہم مسلسل 6 میچ ہار گئے ہیں۔ ہم یہ سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ہمارا مجموعہ کیا ہے، لیکن یہ سب مخالف ٹیم پر منحصر ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: