نئی دہلی: روہت شرما (Rohit Sharma) کو ونڈے ٹیم کا نیا کپتان بنایا گیا ہے۔ وراٹ کوہلی (Virat Kohli) حالانکہ ونڈے ٹیم کی کپتانی چھورنے کے حق میں نہیں تھے۔ بی سی سی آئی (BCCI) کی طرف سے انہیں کپتانی چھوڑنے کے لئے 48 گھنٹے کا وقت دیا تھا۔ جب انہوں نے خود اس کا اعلان نہیں کیا تو بورڈ نے اس بارے میں خود جانکاری دی۔ جنوبی افریقہ دورے (India vs South Africa) سے روہت شرما بطور کپتان ونڈے کی کمان سنبھالتے ہوئے نظر آئیں گے۔ ٹی-20 عالمی کپ (T20 World Cup 2021) کے بعد انہیں ٹی-20 ٹیم کا کپتان بھی بنایا گیا تھا۔ پہلی ٹی-20 سیریز میں ٹیم نے نیوزی لینڈ پر 0-3 سے جیت حاصل کی تھی۔
کرک بزکی خبرکے مطابق، روہت شرما (Rohit Sharma) نے یہ شرط رکھی تھی کہ وہ ٹی-20 ٹیم کی کپتانی تبھی سنبھالیں گے، جب انہیں ونڈے ٹیم کی کپتانی بھی دی جائے گی۔ اس وجہ سے بورڈ کو آخر میں یہ فیصلہ لینا پڑا۔ اس سے پہلے بی سی سی آئی صدر سوربھ گانگولی (Sourav Gauguly) نے کہا تھا کہ انہوں نے وراٹ کوہلی سے ٹی-20 ٹیم کی کپتانی نہیں چھوڑنے کی بات کہی تھی، لیکن وہ نہیں مانے۔ اس وجہ سے ٹی-20 اور ونڈے دونوں فارمیٹ کے لئے سلیکٹروں نے ایک ہی کھلاڑی کو کپتانی سونپ دی۔

وراٹ کوہلی نے ٹی-20 ٹیم کی کپتانی چھوڑتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ونڈے اور ٹسٹ کی کپتانی کرتے رہنا چاہتے ہیں۔
ونڈے سیریز سے ہٹ سکتے ہیں کوہلیوراٹ کوہلی نے ٹی-20 ٹیم کی کپتانی چھوڑتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ونڈے اور ٹسٹ کی کپتانی کرتے رہنا چاہتے ہیں۔ اگلا ونڈے عالمی کپ (World Cup 2023) ہندوستان میں ہی ہونا ہے۔ ایسے میں وراٹ کوہلی تب تک ونڈے ٹیم کی کپتانی کرتے رہنا چاہتے تھے۔ اس درمیان رپورٹس کے مطابق، وراٹ کوہلی جنوبی افریقہ دورے کے لئے ونڈے سیریز سے ہٹ سکتے ہیں۔ حالانکہ اب تک دورے کے لئے ٹیم کا اعلان نہیں ہوا۔ 26 دسمبر سے شروع ہونے والی ٹسٹ سیریز (India vs South Africa) کے لئے کوہلی کے پاس ٹیم کی کمان ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔Pro Kabaddi: پرو کبڈی لیگ کے کھلاڑیوں کی تنخواہ بابر اعظم سے بھی زیادہ، نہیں ہوگا یقین
روہت شرما (Rohit Sharma) نے آئی پی ایل (IPL) میں اپنی کپتانی سے سب کو متاثر کیا ہے۔ انہوں نے ممبئی انڈینس (Mumbai Indians) کو 5 بار آئی پی ایل کا خطاب دلایا ہے۔ سوربھ گانگولی نے روہت شرما کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی کپتانی کا ریکارڈ بے حد شاندار ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔