ہوم » نیوز » اسپورٹس

راس ٹیلر 100 بین الاقوامی ٹی-20 میچ کھیلنے والے تیسرے کھلاڑی بنے

راس ٹیلرنیوز ی لینڈکے پہلےکھلاڑی ہیں، جنہوں نے100بین الاقوامی ٹی-20 میچ کھیلے ہیں۔ راس ٹیلرکے علاوہ پاکستان کے شعیب ملک اور ہندوستان کے روہت شرما اس فہرست میں شامل ہیں، جنہوں نے 100 سے زیادہ بین الاقوامی ٹی-20 میچ کھیلے ہیں۔

  • Share this:
راس ٹیلر 100 بین الاقوامی ٹی-20 میچ کھیلنے والے تیسرے کھلاڑی بنے
راس ٹیلر 100 بین الاقوامی ٹی-20 میچ کھیلنے والے تیسرے کھلاڑی بنے

ماؤنٹ مونگانوئی: نیوزی لینڈکےبلےباز راس ٹیلر اتوارکو ہندوستان کے خلاف پانچویں ٹی-20 میچ کے دوران 100 واں بین الاقوامی ٹوئنٹی-20 میچ کھیلنے والے دنیا کے تیسرےکھلاڑی بن گئے۔ راس ٹیلر اس کےساتھ ہی نیوز ی لینڈ کے پہلےکھلاڑی ہیں، جنہوں نے 100 بین الاقوامی ٹی-20 میچ کھیلے ہیں۔ راس ٹیلرکے علاوہ پاکستان کے شعیب ملک اور ہندوستان کے روہت شرما اس فہرست میں شامل ہیں، جنہوں نے 100 سے زیادہ بین الاقوامی ٹی-20 میچ کھیلے ہیں۔ شعیب ملک نے پاکستان کےلئے113 اور روہت شرما نے ہندوستان کےلئے 108 ٹی-20 میچ کھیلے ہیں۔


 راس ٹیلر اس کےساتھ ہی نیوز ی لینڈ کے پہلےکھلاڑی ہیں، جنہوں نے 100 بین الاقوامی ٹی-20 میچ کھیلے ہیں۔
راس ٹیلر اس کےساتھ ہی نیوز ی لینڈ کے پہلےکھلاڑی ہیں، جنہوں نے 100 بین الاقوامی ٹی-20 میچ کھیلے ہیں۔


حالانکہ یہ میچ راس ٹیلر کے لئے یادگار ثابت نہیں ہوپایا کیونکہ ٹیم انڈیا نے یہ میچ جیت کر 0-5 سے کلین سوئپ کردیا۔ لمحہ درلمحہ بدلتے اس مقابلے میں بھی بازی ہندوستانی ٹیم کے ہاتھ لگی۔ 7 رنوں کی جیت کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا پانچ میچوں کی ٹی -20 سیریز میں کلین سوئپ کرنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی۔ اس کے علاوہ ہندوستانی ٹیم نے پہلی بار نیوزی لینڈ میں ٹی -20 سیریز جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سال 2018 کے اپنے گزشتہ دورے میں ہندوستانی ٹیم کو تین میچوں کی ٹی -20 سیریز میں 2-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ وراٹ کوہلی (Virat Kohli) کی قیادت میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم (Indian Cricket Team) نے نیوزی لینڈ (New Zealand) میں پہلی بار ٹی -20 سیریز (T20 series) جیت کر تاریخ رقم کردی۔ آج پانچویں اور سیریز کے آخری میچ میں روہت شرما (Rohit Sharma) نے ٹیم کی قیادت کی۔

First published: Feb 02, 2020 08:30 PM IST