ہوم » نیوز » اسپورٹس

آئی پی ایل میں ایک اورشکست کےساتھ 'وراٹ سینا' کے نام ہوجائے گا یہ'شرمناک' ریکارڈ

آئی پی ایل 2019 میں رائل چیلنجرس بنگلورکی ٹیم اب تک پانچ میچ گنوا چکی ہے۔ اس معاملے میں اس نے دکن چارجرس اورممبئی انڈینس کی برابری کرلی ہے۔ 

  • Share this:
آئی پی ایل میں ایک اورشکست کےساتھ 'وراٹ سینا' کے نام ہوجائے گا یہ'شرمناک' ریکارڈ
آئی پی ایل 2019: تصویر: آئی پی ایل 20 ٹی 20 ڈاٹ کام۔

آئی پی ایل سیزن 12 کی دلچسپی برقرارہے اوراس وقت ہرکوئی رائل چیلنجرس بنگلور پر تبادلہ خیال کررہا ہے۔ آخرٹیم انڈیا کوبلندیوں پرپہنچانے والے وراٹ کوہلی کی ٹیم موجودہ سیزن میں اپنی پہلی جیت کی تلاش میں بھٹک رہی ہے۔ وہ اب تک مسلسل پانچ میچ گنوا چکی ہے اوراتوارکواپنا چھٹا میچ کھیلے گی، جوکہ اس کےلئے 'کرو یامرو' والا ہے۔ یقیناً یہاں 'وراٹ سینا' سے ہوئی چوک انہیں لیگ میں بے دم اورناکام ثابت کرنے کے لئے کافی ہے۔


رائل چیلنجرس بنگلورکا مقابلہ بنگلوروکے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں دہلی کیپٹلس سے ہوگا۔ یہ میچ کئی معاملے میں خاص ہے، اگراس میچ میں میزبان کوشکست ملی تو وہ سیزن کے ابتدائی 6 میچ گنوانے والی آئی پی ایل کی دوسری ٹیم بن جائے گی۔ اس سے پہلے 2013 میں دہلی ڈیئرڈیولس نے مسلسل 6 میچ ہارنے کا ریکارڈ بنایا تھا جبکہ یہاں سے کوہلی کی ٹیم کے پاس ٹورنامنٹ میں واپسی کرنا ناممکن ہوسکتا ہے۔


آرسی بی نے کی چارجرس اورممبئی کی برابری


آئی پی ایل 2019 میں وراٹ کوہلی کی ٹیم اب تک پانچ میچ گنوا چکی ہے۔ اس معاملے میں اس نے دکن چارجرس حیدرآباد اورممبئی انڈینس کی برابری کرلی ہے۔ دکن چارجرس حیدرآباد نے 2012 میں اپنے ابتدائی میچ گنوائے تھے توممبئی انڈینس کے ساتھ ایسا 2014 میں ہوا تھا۔ اب دیکھنا ہے کہ وراٹ کوہلی یہیں رکتی ہے یا پھران دونوں ٹیموں کے ریکارڈ کو توڑ کوئی دوسرا 'شرمناک' ریکارڈ بناتی ہے۔

کیا ممبئی کا کارنامہ دوہرا پائے گی آرسی بی؟

ممبئی انڈینس نے 2014 میں ابتدائی پانچ میچ گنوانے کے بعد پلے آف میں پہنچ کرہرکسی کوحیران کردیا تھا۔ حالانکہ اس کے بعد اس کا سفرختم ہوگیا۔ اس باروراٹ کوہلی کی ٹیم بھی اپنے پہلے پانچ میچ گنوا چکی ہے اورسب سے اہم سوال یہ ہے کہ کیا وہ ممبئی انڈینس کا کارنامہ انجام دے سکے گی۔ بہرحال ان تمام اعدادوشمارکے لئے آج کا دن ہمیں انتظارکرنا ہوگا اورجب دہلی کیپٹلس اوررائل چیلنجرس بنگلورکے مابین کے نتائج سامنے آئیں گے، تب تک بہت کچھ واضح ہوجائے گا۔
First published: Apr 07, 2019 12:06 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading