ڈی سی بمقابلہ آر سی بی ڈریم 11 پیشین گوئی: یہ الیون کھلاڑی آپ کو بنا سکتے ہیں کروڑ پتی، اس بلے باز کو منتخب کریں بطور کپتان

ڈی سی بمقابلہ آر سی بی ڈریم 11 پیشین گوئی

ڈی سی بمقابلہ آر سی بی ڈریم 11 پیشین گوئی

RCB vs DC Dream 11 Prediction: دہلی کیپٹلس اور رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم آج (6 مئی) کو دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ اگر آپ ڈریم 11 ٹیم بنانا چاہتے ہیں تو آپ ہماری اس ٹیم کو فالو کر سکتے ہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    نئی دہلی: آئی پی ایل 2023 کا 50 واں میچ دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں دہلی کیپٹلس اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں گزشتہ میچ جیت کر میدان میں اتر رہی ہیں۔ پوائنٹس ٹیبل میں آر سی بی پانچویں نمبر پر ہے جبکہ دہلی کی ٹیم آخری پوزیشن پر ہے۔ اگر آپ بھی آج کے میچ میں ڈریم 11 کو ٹیم بنانا چاہتے ہیں تو ہم ٹیم بنانے میں آپ کی مدد کریں گے۔

    ان بلے بازوں کو کریں شامل:
    * فاف ڈو پلیسس اس وقت بہترین فارم میں چل رہے ہیں۔ وہ رائل چیلنجرز بنگلور ٹیم کے کپتان بھی ہیں۔ وہ اب تک 9 میچوں میں 466 رنز بنا چکے ہیں۔

    * ڈیوڈ وارنر کو بھی ٹیم میں رکھنا درست ہوگا۔ وہ اس ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ تاہم، اس کے ساتھ اسٹرائیک ریٹ کا مسئلہ رہا ہے۔ وہ اب تک 9 میچوں میں 308 رنز بنائیں ہیں۔

    جس کو مانا جارہا تھا ورلڈ کرکٹ کا نیا’کنگ‘، آئی پی ایل میں اس کا نظر آیا سب سے خراب مظاہرہ

    'سانس چیک کرنے کے بہانے چھوتے تھے سینہ۔۔۔' خواتین پہلوانوں کی ایف آئی آر میں ڈبلیو ایف آئی کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ پر سنگین الزام

    * ویراٹ کوہلی نے 9 میچوں میں 364 رنز بنائے ہیں۔ انہیں ٹیم میں رکھنا بہتر ہوگا۔

    * فلپ سالٹ نے 4 میچوں میں 160 کے اسٹرائیک ریٹ سے 64 رنز بنائے۔ انہیں ٹیم میں رکھنا بہتر ہوگا۔ سالٹ ٹیم میں وکٹ کیپر کا کردار بھی ادا کریں گے۔

    • ان کھلاڑیوں کو بنائیں آل راؤنڈر: مچل مارش، اکشر پٹیل، گلین میکسویل اور امن حکیم خان، یہ چار کھلاڑی ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ حکیم خان نے گجرات ٹائٹنز کے خلاف آخری میچ میں 44 گیندوں پر 51 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ آپ ان چاروں کو ڈریم الیون ٹیم میں شامل کر سکتے ہیں۔

    • انہیں چنیں باؤلرز:
    * محمد سراج نے اب تک 9 میچوں میں 15 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے گزشتہ میچ میں بھی اچھی بولنگ کی تھی۔

    * ایشانت شرما بھی ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ میچ میں 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ وہ اب تک 4 میچوں میں 6 وکٹیں لے چکے ہیں۔

    * جوس ہیزل ووڈ نے ٹورنامنٹ میں انجری کے بعد واپسی کی ہے۔ انہوں نے اپنا پہلا میچ لکھنؤ کے خلاف کھیلا اور 3 اوور میں 15 رن دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    فائنل ڈریم 11 ٹیم: فاف ڈو پلیسس (کپتان)، ڈیوڈ وارنر، ویرات کوہلی، فلپ سالٹ، مچل مارش (نائب کپتان)، اکسر پٹیل، گلین میکسویل، امن حکیم، محمد سراج، ایشانت شرما اور جوس ہیزل ووڈ۔
    Published by:sibghatullah
    First published: