உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ASIA CUP 2022: ٹیم انڈیا کو لگا بڑا جھٹکا، کنال پانڈیا زخمی، 3 ہفتے تک میدان سے رہیں گے دور

    ٹیم انڈیا کو لگا بڑا جھٹکا، کنال پانڈیا زخمی

    ٹیم انڈیا کو لگا بڑا جھٹکا، کنال پانڈیا زخمی

    ٹیم انڈیا (Team India) کی پریشانی کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ کئی کھلاڑی چوٹ سے پریشان چل رہے ہیں۔ ٹی20 ایشیا کپ کے مقابلے 27 اگست سے ابو ظہبی میں ہونے جا رہے ہیں۔ تیز گیند باز جسپریت بمراہ اور ہرشل پٹیل چوٹ کے سبب ٹورنا منٹ سے باہر ہوچکے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      لندن: ٹیم انڈیا (Team India) کی پریشانی کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ کئی کھلاڑی چوٹ سے پریشان چل رہے ہیں۔ ٹی20 ایشیا کپ کے مقابلے 27 اگست سے ابو ظہبی میں ہونے جا رہے ہیں۔ تیز گیند باز جسپریت بمراہ اور ہرشل پٹیل چوٹ کے سبب ٹورنا منٹ سے باہر ہوچکے ہیں۔ اب ایک اور کھلاڑی سے متعلق بری خبر آرہی ہے۔ انگلینڈ میں واروک شائر کی طرف سے کھیل رہے آل راونڈر کنال پانڈیا (Krunal Pandya) گروئن انجری کے سبب کم از کم تین ہفتے کے لئے میدان سے دور ہوگئے ہیں۔ وہ چوٹ کے سبب پیر کی شام کو وطن لوٹے۔ ان کے علاوہ امیش یادو، چتیشور پجارا سمیت کئی ہندوستانی وہاں الگ الگ ٹیموں سے کھیل رہے ہیں۔

      کنال پانڈیا 17 اگست کو ناٹنگھم شائر کے خلاف واروک شائر سے کھیلتے ہوئے 37 رن بناکر زخمی ہوگئے تھے۔ وہ گیند بازی کے لئے میدان میں نہیں آئے۔ وہ مڈل سیکس اور ڈرہم کے خلاف کھیلے گئے دیگر دو میچوں میں بھی نہیں کھیل سکے۔ ڈاکٹروں نے انہیں تین ہفتے تک آرام کرنے کو کہا ہے۔ واروک شائر کے ڈائریکٹر آف کرکٹ پال فاربریس نے جاری ایک بیان میں کہا، ٹورنا منٹ کے بچے مقابلوں سے کنال کا باہر ہونا ہمارے لئے مایوس کن ہے، لیکن وہ ہماری نیک خواہشات کے ساتھ کلب چھوڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنال پانڈیا پوری ٹیم کے لئے ایک رول ماڈل تھے اور مجھے یقین ہے کہ ٹیم کے نوجوان اراکین نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہوگا۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      ٹیم انڈیا کو لگا بڑا جھٹکا، کنال پانڈیا زخمی، 3 ہفتے تک میدان سے رہیں گے دور

      یہ بھی پڑھیں۔

      ہندوستان-پاکستان نے کی ایک جیسی غلطی، کہیں ایشیا کپ اور ٹی20 عالمی کپ میں اٹھانا نہ پڑ جائے بڑا نقصان! 

      آل راونڈ کارکردگی پیش کی

      31 سال کے کنال پانڈیا نے اس سیزن میں واروک شائر کے لئے 5 لسٹ اے کے مقابلے کھیلے۔ انہوں نے 34 کی اوسط سے 134 رن بنائے۔ سرے کے خلاف انہوں نے 82 گیندوں میں 74 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی تھی۔ اس کے علاوہ اس بائیں ہاتھ کے اسپنر نے 25 کی اوسط سے 9 وکٹ حاصل کئے۔ انہوں نے سسیکس اور لسٹررشائر کے خلاف 3-3 وکٹ حاصل کئے تھے۔ ٹیم ابھی رائل لندن ونڈے کپ کے گروپ اے میں 7 میچوں میں 9 پوائنٹ کے ساتھ پانچویں مقام پر ہے۔

      کنال پانڈیا کے علاوہ موجودہ سیزن میں تیز گیند باز محمد سراج نے بھی واروک شائر سے معاہدہ کیا تھا۔ کنال پانڈیا یہاں اچھی کارکردگی پیش کرکے ٹیم انڈیا میں واپسی کی امید لگائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے آخری انٹرنیشنل مقابلہ گزشتہ سال جولائی میں کھیلا تھا۔ وہ آئی پی ایل 2022 میں لکھنو سپر جائنٹس کا حصہ تھے۔ انہوں نے اب تک ٹیم انڈیا کی طرف سے 5 ونڈے اور 19 ٹی20 انٹرنیشنل کے مقابلے کھیلے ہیں۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: