உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستانی کرکٹر رومن رئیس کی 2 سال کی بیٹی بلڈنگ سے گری، حالت سنگین

    پاکستانی کرکٹر رومن رئیس کی 2 سال کی بیٹی بلڈنگ سے گری، حالت سنگین

    پاکستانی کرکٹر رومن رئیس کی 2 سال کی بیٹی بلڈنگ سے گری، حالت سنگین

    پاکستان کے لیفٹ آرم پیسر رومن رئیس (Rumman Raees) کی بیٹی ایک عمارت کی پہلی منزل سے گرگئی۔ سنگین حالت میں اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ فی الحال ایک پرائیویٹ اسپتال میں اس کا علاج چل رہا ہے۔ بچی کے سر میں شدید چوٹیں لگی ہیں اور ساتھ ساتھ ناک کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: پاکستانی کرکٹر رومن رئیس (Rumman Raees) کی دو سال کی بیٹی سے جڑی ایک بری خبر جمعہ کو آئی۔ رومن کی بیٹی کھیلتے وقت عمارت کی پہلی منزل سے گر گئی۔ سنگین حالت میں اسے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں فی الحال اس کا علاج چل رہا ہے۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بچی کے سر میں شدید چوٹیں لگی ہیں اور ناک کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی ہے۔

      جیو نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق، رومن رئیس کی بیٹی ایک عمارت کی پہلی منزل سے گر گئی اور اسے کافی شدید چوٹیں لگی ہیں۔ حادثہ کے بعد بچی کو ایک پرائیویٹ اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا۔ ابھی اس کا وہیں علاج چل رہا ہے۔ کرکٹر نے اپنے مداحوں سے بیٹی کے جلد صحتیاب ہونے کے لئے دعا کرنے کی اپیل کی ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بچی کے سر میں شدید چوٹ لگی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      آئی سی سی نے Pakistan کو دیا جھٹکا، راولپنڈی کی پچ پر اٹھا دیئے سوال، لگ سکتی ہے پابندی!

      لیفٹ آرم پیسر رومن رئیس حال میں پاکستان سپر لیگ (PSL) میں کھیلتے ہوئے نظر آئے تھے۔ رئیس نے پاکستان کے لئے 17 بین الاقوامی مقابلے کھیلے ہیں۔ انہوں نے 9 ونڈے اور 8 ٹی20 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ وہ 2016 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ابو ظہبی میں اپنا پہلا ٹی20 بین الاقوامی میچ کھیلے۔ وہ آخری بار پاکستانی ٹیم کی جرسی میں  2018 میں نظر آئے تھے، جب انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف ونڈے اور ٹی20 سیریز میں حصہ لیا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: