ہوم » نیوز » اسپورٹس

سچن کی سالگرہ کے موقع پرخاص پیشکش :سچن تیندولکربمقابلہ شعیب اختر،یہاں دیکھیں یادگار ویڈیوز

سچن تیندولکر بہترین بلے باز تھے تو شعیب اختر بجاطورپربرق رفتاربولرتھے

  • Share this:
سچن کی سالگرہ کے موقع پرخاص پیشکش :سچن تیندولکربمقابلہ شعیب اختر،یہاں دیکھیں یادگار ویڈیوز
سچن تیندولکر بہترین بلے باز تھے تو شعیب اختر بجاطورپربرق رفتاربولرتھے

کسی بھی کھیل کاحسن روایتی حریفوں کے درمیان دلچسپ مقابلے میں دوگنا ہوجاتا ہے۔ہندوستان اور پاکستان کی کرکٹ ٹیمیں بھی روایتی حریف ہیں۔ وہیں ہردور میں ہند ۔ پاک کرکٹ کھلاڑیوں میں روایتی حریف ابھرے ہیں۔کرکٹ ٹیم گیم ضرور ہے لیکن ہر دور میں اسے کچھ ایسے کھلاڑی میسر آئے ہیں جن کی مقناطیسی کشش شائقین کو میدانوں میں کھینچ لاتی رہی ہے ۔ جب یہ کھلاڑی ایک دوسرے کے مقابل آتے ہیں تو شائقین کی دلچسپی میں غیرمعمولی اضافہ ہوجاتا ہے جیسا کہ شعیب اختر اور سچن تیندولکر کے درمیان دلچسپ جنگ دیکھنے کو ملتی تھی۔


اگر سچن تیندولکر بہترین بلے باز تھے تو شعیب اختر بجا طورپربرق رفتار بولرتھے۔ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان اختلافات سے سب سے زیادہ متاثرکرکٹ کو ہونا پڑا ہے۔ جس کے سبب شعیب اختر اور تیندولکر کو ایک دوسرےکا سامنا کرنے کے کم ہی مواقع ملے۔لیکن جتنی مرتبہ بھی ان کا ٹکراؤ ہوا ہے شائقین کی دلچسپی دوبالا ہوجاتی تھی۔


شعیب اختر کا سچن سے پہلا آمنا سامنا 1999 ء ورلڈ کپ میں ہوا تھا۔ شعیب اختر کو سچن تیندولکر کی وکٹ کے لئے چھ میچوں تک انتظار کرنا پڑا تھا جب انہوں نے شارجہ میں ماسٹربیٹسمین کو ایک رن پرایل بی ڈبلیو کردیا ۔


شعیب اختر نے دوسری مرتبہ سچن کا وکٹ سال 2003ورلڈ کپ میں سنچورین کے میچ میں حاصل کی تھی لیکن اس میچ میں سچن نے پاکستانی بولرز کو بے بسی کی تصویر بنا دی تھی۔شعیب اختر نے یونس خان کے ہاتھوں سچن کا وکٹ حاصل کیا تو وہ اپنی سنچری سے صرف دو رنز کی دوری پر ہی تھے ۔


ٹیسٹ میچوں میں ان دونوں کا سامنا صرف ایک سیریزمیں ہوا ہے۔ شائقین کو کولکاتہ ٹیسٹ یاد ہے جس کی پہلی اننگز میں شعیب اختر نے پہلی ہی گیند پر سچن کو کلین بولڈ کردیا تھا۔دوسری اننگزمیں رن لیتے ہوئے سچن شعیب سے ٹکرا گئے تھے اور ان کا بیٹ ہوا میں تھا جس کی وجہ سے وہ رن آؤٹ قرار پائے تھے۔ اس فیصلے کو ایڈن گارڈنز میں شائقین نے ماننے سے انکارکردیا تھا اور انہوں نے ہنگامہ آرائی شروع کردی تھی جس پر سکیورٹی اسٹاف نے اسٹیڈیم کو شائقین سے خالی کرا کے میچ کرایا تھا۔ یہاں دیکھیں سچن تیندولکر بنام شعیب اخترکے کچھ خاص ویڈیوز










First published: Apr 24, 2019 12:40 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading