ہوم » نیوز » اسپورٹس

سچن تیندولکر کا وراٹ کوہلی کو مشورہ، یہ غلطی کبھی مت کرنا، تباہ ہو جائے گا کیرئیر

سچن تیندولکر نے منگل کو بھارتی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اپنے دل کی سننی چاہئے اور اپنی شاندار بلے بازی جاری رکھنی چاہئے۔

  • Share this:
سچن تیندولکر کا وراٹ کوہلی کو مشورہ، یہ غلطی کبھی مت کرنا، تباہ ہو جائے گا کیرئیر
سچن تیندولکر اور وراٹ کوہلی: فائل فوٹو۔

کرکٹ کے بھگوان کہے جانے والے سابق بلے باز سچن تیندولکر نے منگل کو بھارتی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اپنے دل کی سننی چاہئے اور اپنی شاندار بلے بازی جاری رکھنی چاہئے۔ بھارتی ٹیم فی الحال انگلینڈ کے دورہ پر ہے اور پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں حصہ لے رہی ہے۔ پہلے ٹیسٹ میں اسے ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ تیندولکر کا کوہلی کو یہ مشورہ لارڈس میں جمعرات سے شروع ہو رہے دوسرے ٹیسٹ میچ سے پہلے آیا ہے۔


ایک ویب سائٹ نے تیندولکر کے حوالہ سے لکھا ہے کہ ’’ میں کہوں گا کہ انہیں وہی کرنا چاہئے جو وہ کرتے آ رہے ہیں۔ وہ شاندار کام کر رہے ہیں اس لئے انہیں ویسے ہی کھیلتے رہنا چاہئے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ’’آس پاس کیا ہو رہا ہے اس پر دھیان نہ دیں اور اپنا دھیان اس چیز پر لگائیں جو حاصل کرنا ہے اور اپنے دل کی آواز سنیں‘‘۔


تیندولکر نے کوہلی کو صلاح دیتے ہوئے کہا کہ آپ چاہے جتنے رن بنا لو لیکن مطمئن مت ہونا کیونکہ جب بلے باز مطمئن ہو جاتا ہے تو پھر اس کا زوال شروع ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے تجربہ سے کہہ سکتا ہوں کہ آپ کتنے بھی رن بنا لو یہ رن کافی نہیں ہوں گے۔ آپ کو زیادہ رنوں کی ضرورت ہوتی ہے اور یہی وراٹ کے ساتھ ہے۔ چاہے جتنے بھی رن آپ بنا لو وہ کافی نہیں ہوتے ہیں۔


 

 
First published: Aug 09, 2018 11:48 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading