ہوم » نیوز » اسپورٹس

بڑی بات: ہندوستان کے لئے ڈبیو کرنے سے پہلے پاکستان کے لئے کھیلے تھے تیندولکر

بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھنے سے پہلے سچن پاکستانی ٹیم کی طرف سے ہندوستان کے خلاف میدان میں اترے تھے۔ اس وقت ، ان کی عمر صرف 13 سال تھی۔

  • Share this:
بڑی بات: ہندوستان کے لئے ڈبیو کرنے سے پہلے پاکستان کے لئے کھیلے تھے تیندولکر
بڑی بات: ہندوستان کے لئے ڈبیو کرنے سے پہلے پاکستان کے لئے کھیلے تھے تیندولکر

نئی دہلی۔ ہندوستان کے عظیم کرکٹر سچن تیندولکر (Sachin Tendulkar)  نے نومبر 1989 میں کراچی میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ سے انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے دسمبر میں ون ڈے کرکٹ میں قدم رکھا۔ 16 سال کی عمر میں بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھنے والے سچن کے اس کے بعد اپنے نام کئی عالمی ریکارڈز ہیں۔ 200 ٹیسٹ میچ اور 463 ون ڈے میچ کھیلے۔ لیکن بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھنے سے پہلے سچن پاکستانی ٹیم کی طرف سے ہندوستان کے خلاف میدان میں اترے تھے۔ اس وقت ، ان کی عمر صرف 13 سال تھی۔ بات 1987 کی ہے ، جب ٹیسٹ سیریز سے قبل ہندوستان اور پاکستان کے مابین نمائشی میچ کھیلا گیا تھا۔ تاہم ، اس میچ کو ریکارڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔


عمران خان کر رہے تھے ٹیم کی کپتانی 


20 جنوری 1987 کو  ہندوستان اور پاکستان کے مابین ممبئی کے بریبورن اسٹیڈیم میں کرکٹ کلب آف انڈیا (سی سی آئی) کی گولڈن جوبلی کے موقع پر ایک نمائشی میچ کھیلا گیا تھا۔ اس میچ میں پاکستانی ٹیم کی سربراہی عمران خان کر رہے تھے۔ اس میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جانی تھی۔ نمائشی میچ 40-40 اوورز کا تھا۔ اس وقت جب ہندوستانی ٹیم بیٹنگ کررہی تھی اس دوران لنچ میں جاوید میانداد اور عبدالقادر نے فیلڈ چھوڑ دی اور ایسے وقت میں پاکستان کے پاس متبادل کھلاڑی کا آپشن موجود نہیں تھا۔ اس وقت ، 13 سالہ سچن کو پاکستانی ٹیم کی جانب سے فیلڈنگ کرنے کے لئے میدان میں بھیجا گیا تھا۔




25 منٹ تک کی فیلڈنگ

ڈی این اے کی رپورٹ کے مطابق ، سچن تیندولکر کے بچپن کے دوست مارکرز کوٹو نے بتایا کہ سچن اپنی 14 ویں سالگرہ سے دور تھے اور جب انہیں میدان پر اترنے کا موقع ملا تو وہ بہت پرجوش ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے کچھ کھلاڑی آرام کے لئے ہوٹل چلے گئے تھے۔ اس کے بعد ، عمران خان سی سی سی آئی کے کپتان ہیمنت کرکرے کے پاس آئے اور کہا کہ وہ تین چار کھلاڑی چاہتے ہیں جو فیلڈنگ کرسکیں۔ سچن نے ہیمنت کی طرف دیکھا اور مراٹھی میں پوچھا ، می جاؤ کا، مطلب کیا میں جاسکتا ہوں؟ اس سے پہلے کہ ہیمنت رضامندی دیتے سچن فیلڈنگ کے لئے میدان میں اتر چکے تھے۔ میچ ختم ہونے ہی والا تھا اور سچن نے 25 منٹ تک فیلڈنگ کی۔
First published: Apr 10, 2020 01:43 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading