ہندوستان کےبہادربیٹے ابھینندن کو دیکھ کرسچن تندولکرکے رونگٹے کھڑے ہوگئے، کہی یہ بڑی بات
ہندوستانی عظیم کرکٹرسچن تندولکرپیرکے روزایئرفورس ڈے کےموقع پراترپردیش کے ہنڈن ایئر فورس بیس پہنچے۔ سچن تندولکرکوسال 2010 میں ایئرفورس میں گروپ کیپٹن کی رینک دی گئی تھی۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Oct 09, 2019 09:23 PM IST

ہندوستان کےبہادربیٹے ابھینندن کو دیکھ کرسچن تندولکرکے رونگٹے کھڑے ہوگئے
غازی آباد: ہندوستانی عظیم کرکٹر سچن تندولکرپیرکو ایئرفورس ڈے کے موقع پراترپردیش کے ہنڈن ایئرفورس بیس پہنچے۔ سچن تندولکرکو سال 2010 میں ایئرفورس میں گروپ کیپٹن کی رینک دی گئی تھی۔ اسی وجہ سے وہ وقت وقت پرایئرفورس کے خاص مواقع پرپروگراموں میں شامل ہوتے نظرآتے ہیں۔ پیرکو ہنڈن میں ہوئے اس پروگرام میں سچن تندولکرنے ایک خاص پریڈ دیکھی، جسے دیکھ کران کے رونگٹے کھڑے ہوگئے، انہوں نے اس بارے میں ٹوئٹرپراپنے مداحوں کوبتایا۔
Wing Commander #AbhinandanVarthaman leading the flying parade in the MiG-21 Bison at the 87th Anniversary of the @IAF_MCC!
His spirit and courage is an inspiration to all of us. Had goosebumps seeing him lead the parade today.#AFDay19 pic.twitter.com/FZOU0CHueS
— Sachin Tendulkar (@sachin_rt) October 8, 2019