نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ مداح کے لئے 30 مارچ کا دن بے حد خاص ہے۔ یہ وہ دن ہے، جب ہندوستان نے سخت حریف پاکستان کو کرکٹ عالمی کپ 2011 کے سیمی فائنل مقابلے میں شکست دی تھی۔ 11 سال پہلے موہالی میں کھیلے گئے میچ میں ٹیم انڈیا (Team India) نے پاکستان کو 29 رنوں سے شکست دی۔ اس جیت کے بعد ہندوستان نے فائنل میں دستک دی۔ ہندوستانی ٹیم کو یہ اہم مقابلہ جتانے میں سچن تندولکر (Sachin Tendulkar) کا تعاون سب سے زیادہ رہا۔ انہوں نے 85 رنوں کی یادگار اننگ کھیلی۔
ٹیم انڈیا کے کپتان مہندر سنگھ دھونی (MS Dhoni) نے موہالی میں کھیلے گئے سیمی فائنل میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی تھی۔ ہندوستان نے اپنی اننگ میں 9 وکٹ پر 260 رن بنائے۔ ٹیم انڈیا کی طرف سے سچن تندولکر 85 رن بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ ویریندر سہواگ نے 38، سریش رینا نے 36 اور گوتم گمبھیر نے 27 رنوں کی اننگ کھیلی۔ ایم ایس دھونی نے 25 اور ہربھجن سنگھ نے 12 رن بنائے۔ پاکستان کی طرف سے وہاب ریاض (Wahab Riaz) نے سب سے زیادہ 5 وکٹ حاصل کئے۔
یہ بھی پڑھیں۔PAK vs AUS: پاکستان کرکٹ میں ہائے توبہ، گھر میں ملی سب سے بڑی شکستپاکستان 231 رنوں پر آل آوٹپاکستان کو سیمی فائنل جیتنے اور عالمی کپ فائنل میں انٹری کرنے کے لئے 261 رن بنانے تھے، لیکن پوری ٹیم 49.5 اوور میں 231 رن ہی بناپائی۔ پاکستان کی طرف سے مصباح الحق نے 56، محمد حفیظ نے 43 اور عمراکمل نے 29 رنوں کی اننگ کھیلی۔ کامران اکمل 19، شاہد آفریدی 19 اور یونس خان 13 رن بناکر آوٹ ہوئے۔ ہندوستان کی طرف سے ظہیر خان، آشیش نہرا، مناف پٹیل، ہربھجن سنگھ اور یوراج سنگھ نے 2-2 وکٹ حاصل کئے۔ اس میچ کی خاص بات یہ ہے کہ اس مقابلے کو دیکھنے کے لئے اسٹیڈیم میں دونوں ممالک کے وزرائے اعظم موجود تھے۔
سچن تندولکر کے وکٹ پر تنازعہاس مقابلے میں پاکستانی گیند باز سعید اجمل نے سچن تندولکر کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی۔ امپائر ایان گولڈ نے انہیں آوٹ دے دیا۔ سچن تندولکر نے ریفرل لیا۔ میچ میں تیسرے امپائر کا کردار نبھا رہے بلی بوڈین نے انہیں ناٹ آوٹ قرار دیا۔ امپائر کے اس فیصلے کو لے کر کرکٹ مداح دو گروپوں میں منقسم نظر آئے۔ کچھ کا کہنا تھا کہ سچن تندولکر آوٹ تھے۔ جبکہ کچھ سچن کو ناٹ آوٹ مان رہے تھے۔ برسوں بعد ایان گولڈ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر میں آج بھی سچن تندولکر کے اس ویڈیو کو دیکھوں گا تو میں انہیں آوٹ ہی دوں گا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔