اپنا ضلع منتخب کریں۔

    وراٹ اینڈ کمپنی کے تاریخی کارنامے پر سلام کررہی ہے پوری دنیا

    ٹیم انڈیا کے کھلاڑی جیت کے بعد جشن مناتے ہوئے۔

    ٹیم انڈیا کے کھلاڑی جیت کے بعد جشن مناتے ہوئے۔

    ٹیم انڈیا نے آسٹریلیا میں 70 کی دہائی میں پہلی بارٹسٹ سیریزجیتنےکی طرف مضبوط قدم بڑھا دیئے ہیں، کیونکہ ٹیم انڈیا نے ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے۔

    • Share this:
      سچن تندولکرسمیت دنیا ئے کرکٹ نے میبلورن ٹسٹ میں ہندوستان کی شاندارجیت کی تعریف کی اوراسے طویل وقت تک یاد رکھی جانے والی بہترین اورشاندارکوشش قراردیا ہے۔ ہندوستان نے اتوارکومیلبورن کرکٹ گراونڈ پرآسٹریلیا کو 137 رنوں سے شکست دے کرچارمیچوں کی سیریزمیں 1-2 کی ناقابل شکست سبقت حاصل کرلی ہے۔

      واضح رہے کہ وراٹ کوہلی کی قیادت والی ٹیم انڈیا نے آج میلبورن ٹسٹ میں آسٹریلیا کو137 رنوں سے شکست دے کرمیچ جیت لیا اورناقابل شکست برتری حاصل کی۔ اس میچ میں جسپریت بمرا نے 9 وکٹ حاصل کئے، جن کو'مین آف دی میچ' منتخب کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا میں 70 دہائی میں پہلی بارٹسٹ سیریزجیتنے کی طرف مضبوط قدم بڑھائے۔

      سچن تندولکرنے ٹوئٹ کیا "ٹیم انڈیا کی بہترین کوشش، 1-2 کی سبقت بنائی، خاص طورپرجسپریت بمراہ کا، جنہوں نے اس جیت میں اہم رول ادا کیا۔ کھیل کے تمام فارمیٹ میں وہ مسلسل مضبوط ہوتا جارہا ہے۔ یقینی طورپرآج دنیا کے بہترین گیندبازوں میں سے ایک ہے"۔

      عظیم بلے باز وی وی ایس لکشمن نے کہا کہ جیت میں سبھی 11 کھلاڑیوں نے تعاون دیا۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا "ہندوستان نے گزشتہ بارایم سی جی پر37 سال 10 ماہ قبل جیت درج کی تھی، تب دونوں ہی ٹیموں کا کوئی بھی کھلاڑی پیدا بھی نہیں ہوا تھا۔ یہ جیت طویل وقت تک سنبھال کررکھنے والی ہے اور ٹیم انڈیا نے 2018 کا بہترین خاتمہ کیا۔ ہرکھلاڑی کو اس جیت میں اپنے تعاون پرفخرہونا چاہئے"۔  





      ہندوستانی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے بی سی سی آئی کے کارگزارصدرسی کے کھنہ نے کہا "یہ ٹیم کی بہترین جیت ہے۔ امید کرتے ہیں کہ آسٹریلیا میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم پہلی ٹسٹ سیریزجیتنے میں کامیاب رہے گی"۔

      سابق ٹسٹ سلامی بلے باز وریندرسہواگ نے کہا 'ایم سی جی پرٹیم انڈیا کی یادگارجیت۔ بہترین ٹیم کوشش اوراب ہمارے پاس سڈنی میں تاریخ رقم کرنے کا موقع ہے۔ ٹیم کے ہرایک رکن کو مبارکباد اورہمارے گھریلوکرکٹ کو بھی جہاں ہمارے کرکٹراپنے مہارت نکھارتے ہیں'۔  





      سابق آف اسپنرہربھجن سنگھ نے ٹوئٹ کیا 'شاندارکارکردگی، ہندوستان آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں 1-2 سے آگے۔ جسپریت بمرا، چتیشورپجارا، وراٹ کوہلی آپ نے شاندارکام کیا، آپ لوگوں پرفخرہے۔ اسے 1-3 کیجئے، نیک خواہشات'۔

      آسٹریلیا کے سابق تیزگیند بازمشیل جانسن کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے ہربھجن سنگھ نے لکھا 'دوست آسٹریلیا کی بلے بازی اتنی کمزورہے کہ اس بہترین ہندوستانی گیند بازی آرڈرکے خلاف سڈنی میں چیلنج نہیں دے سکتی... یہ 1-3 ہونے والا ہے۔ نئے سال کی نیک خواہشات'۔  





      جانسن نے ٹوئٹ کیا تھا 'اس ٹسٹ میں ہندوستان سبھی محکموں میں کافی اچھا تھا، ہندوستان کے 1-2 سے آگے ہونے کا مطلب ہے کہ ہندوستان کو سیریزجیتنے سے روکنے کے لئے آسٹریلیا کو سڈنی میں سخت چیلنج دینے کی ضرورت ہے۔ نئے سال کا لطف اٹھاو'۔
      First published: