ہوم » نیوز » اسپورٹس

سچن تندولکرکے کوچ رماکانت آچریکرنے87 سال کی عمرمیں دنیا کو کہا الوداع

درونوچاریہ اعزازسے سرفرازرماکانت آچریکرہی وہ شخص تھے، جنہوں نے سچن تندولکرکوکرکٹ کےلئے تراشنے کا کام کیا۔ 

  • Share this:
سچن تندولکرکے کوچ رماکانت آچریکرنے87 سال کی عمرمیں دنیا کو کہا الوداع
سچن تندولکرکے کوچ رماکانت آچریکرنہیں رہے۔

کرکٹ دنیا کوسچن تندولکرجیسا کھلاڑی دینے والے مشہورکوچ رماکانت آچریکرکا بدھ کو انتقال ہوگیا۔ وہ87 سال کے تھے۔ ان کے خاندان کے ایک فرد کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے وہ بڑھتی عمرسے منسلک بیماریوں سے جدوجہد کررہے تھے۔ ان کی رشتہ داررشم دلوی نے فون پربتایا 'آچریکرسراب ہمارے درمیان نہیں رہے۔ انہوں نے آج شام کوآخری سانس لی'۔


رما کانت آچریکرنے اپنے کیریئرمیں صرف ایک فرسٹ کلاس میچ کھیلا، لیکن انہیں سرڈان بریڈ مین کے بعد دنیا کے سب سے عظیم کرکٹرتندولکرکوتلاش کرنےاورتراشنے کا سہرا جاتا ہے۔ کرکٹ کوالوداع کہہ چکے سچن تندولکرکے نام بلے بازی کے تقریباً تمام ریکارڈ ہیں۔ انہوں نے ٹسٹ میں سب سے زیادہ 15921 اورونڈے میں سب سے زیادہ 18426 رن بنائے ہیں۔


آچریکران کے بچپن کے کوچ تھے اورتندولکرنے اپنے کیریئرمیں ان کے کردارکا ہمیشہ ذکرکیا ہے۔ آچریکریہاں شیواجی پارک میں انہیں کرکٹ سکھاتے تھے۔




سچن تندولکرنے گزشتہ سال ایک پروگرام میں اپنے کیریئرمیں آچریکرکے تعاون کے بارے میں کہا تھا 'سرمجھے کبھی ویل پلیڈ' نہیں کہتے تھے، لیکن مجھے پتہ چل جاتا تھا، جب میں میدان پراچھا کھیلتا تھا توسرمجھے بھیل پوری یا پانی پوری کھلاتے تھے'۔
First published: Jan 02, 2019 08:38 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading