اپنا ضلع منتخب کریں۔

    چائنامین گیند باز کلدیپ یادو کیلئے پاکستان سے آیا مشورہ ، ٹیم انڈیا میں واپسی کا بتایا گیا راستہ

    چائنامین گیند باز کلدیپ یادو کیلئے پاکستان سے آیا مشورہ ، ٹیم انڈیا میں واپسی کا بتایا گیا راستہ ۔ تصویر : اے ایف پی ۔

    چائنامین گیند باز کلدیپ یادو کیلئے پاکستان سے آیا مشورہ ، ٹیم انڈیا میں واپسی کا بتایا گیا راستہ ۔ تصویر : اے ایف پی ۔

    کلدیپ یادو (Kuldeep Yadav) ٹیم انڈیا کی ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم سے باہر ہوچکے ہیں اور ساتھ ہی انہیں کنٹریکٹ بھی نہیں ملا ہے ۔ اس درمیان پاکستان کے سابق کپتان سلمان بٹ (Salman Butt) نے انہیں واپسی کا منتر بتایا ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : گزشتہ ایک سال میں چائنامین گیند باز کلدیپ یادو کیلئے کچھ بھی اچھا نہیں ہورہا ہے ۔ وہ ٹیم انڈیا کی ون ڈے ، ٹی 20 ٹیم کے بعد ٹیسٹ ٹیم سے بھی باہر ہوگئے ہیں ۔ اس کے بعد انہیں آئی پی ایل 2021 میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرس نے ایک بھی میچ نہیں کھلایا ۔ بی سی سی آئی نے انہیں کنٹریکٹ فہرست سے بھی باہر کردیا ہے ۔ کلدیپ یادو کو چاروں جانب سے مایوسی مل رہی ہے ۔ اسی درمیان پڑوسی ملک پاکستان سے انہیں ایک اہم مشورہ ملا ہے ۔ پاکستان کے سابق کپتان سلمان بٹ نے کلدیپ یادو کو واپسی کا منتر بتایا ہے ۔

      سلمان بٹ کا ماننا ہے کہ کلدیپ یادو میں خود اعتمادی کی کمی نظر آرہی ہے اور اس کو حاصل کرنے کیلئے انہیں زیادہ سے زیادہ گھریلو میچ کھیلنے چاہئیں ۔ بٹ کے مطابق کلدیپ یادو کو رنجی ٹرافی میں کھیلنا چاہئے ۔

      سلمان بٹ نے یوٹیب چینل پر کہا کہ ٹیسٹ فارمیٹ آپ کو گیند پر کنٹرول کرنا سکھاتا ہے اور کلدیپ یادو گزشتہ کافی عرصہ سے ٹیسٹ نہیں کھیل پائے ہیں ، اشون اور دیگر اسپنرس کو ٹیم انڈیا نے موقع دیا ۔ مجھے لگتا ہے کہ کلدیپ یادو میں خود اعتمادی کی کمی ہے ۔ انہیں خود اعتمادی حاصل کرنے کی ضروت ہے اور یہ زیادہ سے زیادہ گیند بازی سے آئے گا ۔ رنجی ٹرافی کا ایک سیزن ان کیلئے کام کر دے گا ۔ ان کے اندر صلاحیت کی کوئی کمی نہیں ہے ، صرف کلدیپ کی فارم خراب ہے ۔

      کلدیپ یادو کا ریکارڈ

      26 سال کے کلدیپ یادو نے ہندوستان کیلئے سات ٹیسٹ میچوں میں 26 وکٹ لئے ہیں ۔ 63 ون ڈے میں ان کے نام 105 وکٹیں ہیں ۔ وہیں 21 ٹی ٹوینٹی میں انہوں نے 39 وکٹیں حاصل کی ہیں ۔ صاف ہے کہ کلدیپ یادو نے اپنی صلاحیت کے دم پر ہی اتنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ صرف ابھی ان کی فارم خراب ہے ، جس کو حاصل کرنا ان کے جیسے کھلاڑی کیلئے زیادہ بڑی بات نہیں ہونی چاہئے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: