کراچی: پاکستان کےسلامی بلےبازسلمان بٹ نےسال 2010 میں پاکستان کی پوری دنیا کے سامنے فضیحت کرادی تھی۔ انگلینڈ دورے پرسلمان بٹ نے محمد آصف اورمحمد عامرکے ساتھ مل کراسپاٹ فکسنگ کی، جس کےبعد ان پرپابندی لگائی گئی۔ سلمان بٹ کی باتیں تو یہ پابندی دوستمبر2015 کوہٹ گیا تھا، لیکن اب ایک بڑی خبرسامنےآرہی ہےکہ اس کھلاڑی پر سےپاکستان کرکٹ بورڈ نے پابندی ہٹائی ہی نہیں ہے۔ پاکستان کےسابق بلےبازاعجازاحمد نے دعویٰ کیا ہےکہ پی سی بی نے اب بھی سلمان بٹ پرغیررسمی پابندی لگائی ہوئی ہے۔
سلمان بٹ پرپابندی برقراراعجازاحمد کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نےسلمان بٹ کوکرکٹ کھیلنے کی اجازت تو2015 میں ہی دے دی، لیکن انہیں اب پاکستان کی ٹیم میں کبھی جگہ نہیں ملے گی، کیونکہ بورڈ نے ان پرغیررسمی پابندی عائد کررکھی ہے۔ مطلب اگرسلمان بٹ گھریلوکرکٹ میں کتنی بھی اچھی کارکردگی کرلیں، لیکن وہ پاکستانی ٹیم میں کبھی واپسی نہیں کرپائیں گے۔

اعجازاحمد کا دعویٰ- سلمان بٹ کو پاکستان کی ٹیم میں نہیں منتخب کیا جائے گا۔
اعجازاحمد نےکہا، 'سلمان بٹ کو پاکستان کی ٹیم میں منتخب کرنےکا فیصلہ صرف اور صرف پاکستان کرکٹ بورڈ کرے گا یا چیف سلیکٹراورکوچ مصباح الحق کے ہاتھ میں نہیں ہے۔ یہ خود پی سی بی کا ہی فیصلہ ہے۔ جب ہمیں سلمان بٹ کےنام پرغورکرنےکا حکم ملے گا توہم ان کے بارے میں ضرورسوچیں گے'۔ انہوں نے مزید کہا 'جوبھی کھلاڑی اچھی کارکردگی پیش کررہے ہیں، جس میں سلمان بٹ شامل ہیں، ہماری نظران کےاوپرہے۔ حالانکہ سلمان بٹ پرہمیں آگےنہیں بڑھنےکا حکم دیا گیا ہے۔

سلمان بٹ اب تک کیریئرمیں کل 49 سنچریاں لگا چکے ہیں۔
سلمان بٹ گزشتہ کافی وقت سے اچھی فارم میں ہیں
واضح رہے سلمان بٹ نے جب سے کرکٹ دوبارہ کھیلنا شروع کیا ہے، وہ زبردست فارم ہیں۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں انہوں نے کئی بڑی اننگ کھیلی، جس کے بعد ان کی ٹیم میں واپسی کی بحث شروع ہونے لگی۔ حالانکہ اب اعجازاحمد کے انکشاف نے واضح کردیا ہے کہ سلمان بٹ کا پاکستان کی ٹیم میں آنا تقریباً ناممکن ہے۔ واضح رہے کہ سلمان بٹ پاکستان کے لئے 33 ٹسٹ، 78 ونڈے اور 24 ٹی -20 میچ کھیل چکے ہیں۔ ان کے نام 11 بین الاقوامی سنچریاں اور 24 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ فرسٹ کلاس اورلسٹ اے کیریئرمیں وہ کل 49 سنچری لگا چکے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔