پاکستان کے سابق کپتان سلمان بٹ نے اپنے ملک کے کرکٹ بورڈ اور سلیکشن کمیٹی پر ہی سوال اٹھادیئے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی ٹیم میں کھلاڑیوں کو منتخب کئے جانے کی بنیاد پر سوال کھڑے کئے ہیں۔ سلمان بٹ نے کہا ہے کہ ہمیشہ سے پاکستانی ٹیم میں عجیب طریقے سے کھلاڑیوں کو منتخب کرلیا جاتا ہے۔ انہوں نے ایک پرانے معاملے کی مثال پیش کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ اللہ ہی جانے، پاکستانی ٹیم کا انتخاب کون کرتا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے سلمان بٹ نے کہا، ’میں کوئی تنازعہ نہیں کھڑا کرنا چاہتا، لیکن کچھ سچائی ہیں۔ شاہ زیب حسن کو ہماری ٹیم میں لیا گیا (ٹی20 عالمی کپ 2009 سے پہلے) شاہ زیب کی یہ بہت بڑی چھلانگ تھی۔ اتنی بڑی کہ دبئی میں ٹیم اور سلیکٹرس آپس میں بات کر رہے تھے کہ یار شاہ زیب کو کسی نے دیکھا ہے کیا کھیلتے ہوئے؟‘

پاکستان کے سابق کپتان سلمان بٹ نے اپنے ملک کے کرکٹ بورڈ اور سلیکشن کمیٹی پر ہی سوال اٹھادیئے ہیں۔
سال 2009 میں پاکستان کے چیف سلیکٹر عبدالقادر محض 6 ماہ میں اپنے عہدے سے ہٹ گئے تھے۔ اس پر سلمان بٹ کہتے ہیں، ’قادر صاحب نے استعفیٰ دے دیا تھا۔ انہوں نے ایسا کیوں کیا تھا؟ پیچھے جائیے اور چیک کیجئے۔ اللہ ہی جانے ٹیم میں کھلاڑیوں کو کون رکھ دیتا ہے۔ میں نہیں کہہ رہا کہ سلیکٹرس، کوچ اور کپتان کھلاڑیوں کو نہیں منتخب کرتے۔ کوئی تو منتخب کرتا ہی ہوگا، لیکن سامنے کوئی نہیں آتا۔
’شان مسعود کو اسکواڈ میں ہونا چاہئے تھا‘سلمان بٹ سے جب آئندہ ٹی20 عالمی کپ کے لئے منتخب کی گئی پاکستانی ٹیم پر رائے جانی گئی تو انہوں نے کہ، ’آپ سب کے اسٹیٹس نکال کر دیکھ لیجئے‘۔ سلمان بٹ نے اس دوران شان مسعود کے ٹی20 عالمی کپ اسکواڈ میں نہیں ہونے پر بھی سوال کھڑا کیا۔ انہوں نے کہا کہ شان مسعود آسٹریلیا کی صورتحال میں تیسرے آرڈر کے لئے بہترین بلے باز ثابت ہوتے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔