ٹیم انڈیاکے وکٹ کیپر بیٹسمین سنجو سیمسن گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ ان کی جگہ جتیش شرما کو ٹیم انڈیا مین شامل کیا گیا ہے۔ سیمسن کو ممبئی میں سیریز کے پہلے میچ میں فیلڈنگ کے دوران گھٹنے میں چوٹ لگی تھی۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران باونڈری کے پاس گیند روکنے کی کوشش میں سیمسن کے بائیں گھنٹنے میں چوٹ لگ گئی تھی۔ بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم انہیں اسکین کے لیے ممبئی لے گئی اور انہیں آرام کرنے کی صلاح دی گئی ہے۔
اس سیریز کے پہلے میچ میں سیمسن صرف پانچ رن بنا کر آوٹ ہوگئے تھے، لیکن ٹیم انڈیا نے گیندبازوں کے شاندار مظاہرے کے سبب یہ میچ دو رن سے جیت لیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی تین میچوں کی سیریز میں ہندوستان 1-0 سے آگے ہے۔ ودربھ کے وکٹ کیپر بلے باز جتیش شرما کو سیمسن کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ وہ اگلے دو میچوں کے لیے ایشان کشن کے کوور ہوں گے۔ بی سی سی آئی کے ایک ذریعہ نے کہا، ’سیمسن کچھ اسکین کروانے کے لیے ممبئی میں ہی ٹھہرے ہیں۔ ہاں، جیتیش ٹیم میں شامل ہو رہے ہیں۔ انہیں آئی پی ایل میں پنجاب کنگز کے لیے ان کی کارکردگی کا صلہ ملا ہے۔
سیمسن کی چوٹ کی وجہ سے راہل ترپاٹھی کو ڈیبیو کا موقع مل سکتا ہے۔ آئی پی ایل میں مسلسل شاندار کارکردگی دکھانے والے ترپاٹھی کچھ عرصے سے ٹیم کے ساتھ ہیں لیکن اب تک انہوں نے کوئی میچ نہیں کھیلا ہے۔ حالانکہ ، سیمسن خود بھی پہلے میچ میں لوور آرڈر میں بیٹنگ کے لیے آئے تھے اور راہول ترپاٹھی آرڈر کے اوپری حصے میں بلے بازی کو ترجیح دیتے ہیں۔ ایسے میں جیتیش شرما کو ہندوستان کے لیے سیدھے کھیلنے کا موقع مل سکتا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔