ہوم » نیوز » اسپورٹس

پاکستان کی ثناء میرکو گیند بازی رینکنگ میں پہلی پوزیشن، جھولن گوسوامی پانچویں نمبر پر

ہندوستان کی جھولن گوسوامی پانچویں مقام پرہیں۔ جبکہ بلے بازی میں متھالی راج 674 پوائنٹ کے ساتھ تیسرے مقام پرہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 24, 2018 12:21 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پاکستان کی ثناء میرکو گیند بازی رینکنگ میں پہلی پوزیشن، جھولن گوسوامی پانچویں نمبر پر
پاکستان کی گیندباز ثنا میر نے گیند بازی میں اول پوزیشن حاصل کی۔

دبئی: ایک روزہ انٹرنیشنل میچوں میں آئی سی سی کی نئی گیندبازی رینکنگ میں پاکستان کی ثناء میرنے پہلی پوزیشن حاصل کرلی، وہ یہ اعزازپانے والی پہلی پاکستانی بن گئی ہیں۔ ہندستان کی جھولن گوسوامی پانچویں مقام پرہیں۔  جبکہ بلے بازی میں متھالی راج 674 پوائنٹ کے ساتھ تیسرے مقام پرہیں۔

ثناء میرنے آئی سی سی گیندبازی رینکنگ میں نمبرون پوزیشن پرخوشی کا اظہارکرتے ہوئے اس اعزازکو ٹیم کے اسپورٹ اسٹاف اورساتھی کھلاڑیوں کی کوششوں کا نتیجہ قراردیا ہے۔

آئی سی سی کی نئی گیندبازی ریکنگ میں ثناء میر 663 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ  ٹاپ پوزیشن پرہیں۔ جنوبی آسٹریلیا کی میگن شوٹ صرف 3 پوائنٹس کے فرق سے دوسرے جبکہ جنوبی افریقہ کی جیس جوناسن 636 ریٹنگ پوائنس کے ساتھ تیسرے نمبرپرہیں۔

سابق کپتان ثناء میرنے آسٹریلیا کے خلاف سیریزمیں 7 وکٹیں حاصل کی۔ سیریزمیں ثناء کی شاندارگیندبازی پرفارمنس سے ٹیم توکامیاب نہ ہوسکی، لیکن ثناء میرکورینکنگ میں چار درجے ترقی ملی اورمیں ٹاپ پرپہنچ گئیں۔ صرف یہی نہیں آل راؤنڈرزمیں بھی ثناء میرنے پانچویں پوزیشن پرقبضہ جما لیا ہے۔

گیندبازی کی فہرست میں پاکستان کی سعدیہ یوسف کا 27واں نمبرہے، بیٹرزکی فہرست میں آسٹریلیا کی ایلس پیری پہلے اورمیگ لیننگ دوسرے نمبرپرہیں۔ پاکستان کی کوئی بیٹرٹاپ -20 میں جگہ نہ بنا سکی۔ جویریہ خان 24، ہانید خان 25 اوربسمہ معروف 28 ویں نمبرپرہیں۔ ٹیم رینکنگ میں آسٹریلیا کی پہلی پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی۔ انگلینڈ دوسرے ہندستان تیسر ے اورپاکستان ساتویں نمبرپرہے۔


یہ بھی پڑھیں:     پاکستان کے کھلاڑیوں نے نہیں کی اسپاٹ فکسنگ: پاکستان کرکٹ بورڈ کا دعویٰ

یہ بھی پڑھیں:    ٹیم انڈیا کا یہ میچ تھا فکس، ان کھلاڑیوں نے کی اسپاٹ فکسنگ



First published: Oct 23, 2018 10:07 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading