اپنا ضلع منتخب کریں۔

    آخری گرینڈ سلیم ہارنے کے بعد سب کے سامنے ہی روپڑیں ثانیہ مرزا۔ بولیں، سوچا نہ تھا بیٹے کے سامنے۔۔۔

    Youtube Video

    ثانیہ نے کہا کہ میرا کیریئر 2005 میں میلبورن سے شروع ہوا تھا۔ تب میں 18 سال کی تھی اور سرینا ولیمز کے خلاف کھیلی۔ راڈ لیور ایرینا ہمیشہ میرے لیے خاص رہا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو اپنے آخری گرینڈ سلیم میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جمعہ کو آسٹریلیائی اوپن 2023 کے مکسڈ ڈبلز فائنل میں ثانیہ اور روہن بوپنا کی جوڑی کو برازیل کی لوئیسا سٹیفانی اور رافیل میٹوس کی جوڑی نے 6-7، 2-6 کے فرق سے شکست دی۔ ثانیہ نے ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے ہی اعلان کر دیا تھا کہ یہ ان کا آخری گرینڈ سلیم ہوگا۔ ٹینس اسٹار کا جیت کے ساتھ کورٹ سے نکلنے کا خواب ادھورا رہ گیا۔

      ثانیہ جب رنر اپ ٹرافی لینے پہنچی تو کورٹ میں موجود سبھی ان کے اعزاز میں کھڑے ہوگئے۔ مائیک پر اپنی باتیں کہتے ہوئے ان کا گلا بھر آیا۔ ثانیہ کی آنکھوں میں آنسو دیکھ کر وہاں موجود لوگوں نے تالیاں بجا کر ان کا حوصلہ بڑھایا۔ انہوں نے اپنے سفر کو بھاری دل سے یاد کیا۔




      کون ہیں عائشہ عمر؟ ثانیہ مرزا ۔ شعیب ملک کے طلاق کی افواہوں کے درمیان سرخیوں میں ہے یہ نام

      پلئینگ الیون سے 3 کھلاڑیوں کو کیا جسکتا ہے آؤٹ، تیسرے ون ڈے میں ان اسٹار کی ہوگی انٹری

      ثانیہ نے کہا کہ میرا کیریئر 2005 میں میلبورن سے شروع ہوا تھا۔ تب میں 18 سال کی تھی اور سرینا ولیمز کے خلاف کھیلی۔ راڈ لیور ایرینا ہمیشہ میرے لیے خاص رہا ہے۔ میرے آخری گرینڈ سلیم کے لیے اس سے بہتر جگہ نہیں ہو سکتی تھی۔ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں اپنے بیٹے کے سامنے گرینڈ سلیم کھیلوں گی۔ اگر میں اس وقت روتی ہوں تو  اسے خوشی کے آنسو سمجھئے۔ میں اسٹیفنی اور میٹوس سے اس لمحے کو چھیننا نہیں چاہتی جس کی وہ مستحق ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: