உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شعیب ملک کے چھکوں پر شارجہ میں تالیاں بجاتی ہوئی نظر آئیں ثانیہ مرزا، بیٹا اذہان بھی ساتھ

    شعیب ملک کے چھکوں پر شارجہ میں تالیاں بجاتی ہوئی نظر آئیں ثانیہ مرزا

    شعیب ملک کے چھکوں پر شارجہ میں تالیاں بجاتی ہوئی نظر آئیں ثانیہ مرزا

    T20 World Cup 2021: پاکستانی کرکٹر شعیب ملک (Shoaib Malik) نے 18 گیندوں پر ایک چوکے اور 6 چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 54 رن بنائے۔ شعیب ملک کی جارحیت کا اندازہ آخری اوور میں بنے 26 رنوں سے لگایا جاسکتا ہے، جس میں انہوں نے تین چھکے اور ایک چوکا لگایا۔ شعیب ملک جب چھکے لگا رہے تھے تو ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا تالیاں بجاتے ہوئے نظر آئیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: پاکستان نے اتوار کو شارجہ میں کھیلے گئے مقابلے میں اسکاٹ لینڈ کو شکست دے کر ٹی-20 عالمی کپ میں مسلسل پانچویں جیت درج کی۔ پاکستان نے کپتان بابر اعظم (Babar Azam) اور تجربہ کار بلے باز شعیب ملک (Shoaib Malik) کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت 20 اوور میں 4 وکٹ پر 189 رن بنائے۔ اس کے بعد اسکاٹ لینڈ کی ٹیم 6 وکٹ پر 117 رن بناسکی اور 72 رنوں سے مقابلہ ہار گئی۔ شعیب ملک نے اس میچ میں طوفانی نصف سنچری لگائی اور ناٹ آوٹ رہے۔ جب وہ چھکے لگا رہے تھے، تو اسٹیڈیم میں موجود ان کی بیوی ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا (Sania Mirza) تالیاں بجاتی ہوئی نظر آئیں۔

      39 سال کے شعیب ملک نے 18 گیندوں پر ایک چوکے اور 6 چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 54 رن بنائے۔ شعیب ملک کی جارحیت کا اندازہ آخری اوور میں بنے 26 رنوں سے لگایا جاسکتا ہے، جس میں انہوں نے تین چھکے اور ایک چوکا لگایا۔ شعیب ملک نے اپنے کیریئر کی 109ویں ٹی-20 بین الاقوامی اننگ میں 9 ویں نصف سنچری لگائی۔ شارجہ میں اس میچ کو دیکھنے کے لئے اسٹیڈیم میں ثانیہ مرزا اور ان کا بیٹا اذہان بھی موجود تھے۔ سوشل میڈیا پر دونوں کی کئی تصاویر وائرل ہوگئیں، جن میں وہ شعیب ملک کے چھکے جڑنے کے بعد تالیاں بجاتے ہوئے نظر آئیں۔



      شعیب ملک کو اس طوفانی اننگ کے لئے ’مین آف دی میچ‘ منتخب کیا گیا۔ انہوں نے کہا، ’گزشتہ میچوں میں ہم نے دیکھا کہ اگر ہم شروعاتی وکٹ نہیں گنواتے ہیں تو آخر میں بڑا اسکور بنانے کا موقع رہتا ہے۔ میں اچھی فارم میں چل رہا ہوں، لیکن میری کوشش رہتی ہے کہ مسلسل اچھی کارکردگی پیش کرکے ٹیم کی مدد کرسکوں۔ فی الحال کافی فٹ محسوس کر رہا ہوں۔ ہمیں (سیمی فائنل میں) آسٹریلیا کے خلاف اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنا ہوگی‘۔ پاکستان کا اب سیمی فائنل میں 11 نومبر کو آسٹریلیا سے مقابلہ ہوگا۔

      شعیب ملک کے کیریئر کی بات کریں تو انہوں نے 121 ٹی-20 بین الاقوامی میچوں میں کل 2434 رن بنائے ہیں۔ وہ پاکستان کی کپتانی بھی سنبھال چکے ہیں۔ انہوں نے 35 ٹسٹ اور 287 ونڈے بین الاقوامی میچ بھی کھیلے ہیں۔ ٹسٹ میں انہوں نے کل 1898 اور ونڈے میں 7534 رن بنائے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ٹسٹ میں 32، ونڈے میں 158 اور ٹی-20 انٹرنیشنل میں کل 28 وکٹ حاصل کئے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: