உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ثانیہ مرزا کی ڈبلز پارٹنر لاپتہ، سابق نائب وزیر اعظم پر لگایا تھا جنسی استحصال کا الزام

    ثانیہ مرزا کی ڈبلس پارٹنر لاپتہ، سابق نائب وزیر اعظم پر لگایا تھا جنسی استحصال کا الزام

    ثانیہ مرزا کی ڈبلس پارٹنر لاپتہ، سابق نائب وزیر اعظم پر لگایا تھا جنسی استحصال کا الزام

    گزشتہ دنوں چین کی اسٹار ٹینس کھلاڑی اور ہندوستانی اسٹار ثانیہ مرزا (Sania Mirza) کی سابق جوڑی دار پینگ شوائی (Peng Shuai) نے اپنے ملک کے ایک بڑے لیڈر پر جنسی استحصال کا الزام لگایا تھا، تب سے ہی وہ لاپتہ ہے۔

    • Share this:
      بیجنگ: گزشتہ دنوں چین کی اسٹار ٹینس کھلاڑی اور ہندوستانی اسٹار ثانیہ مرزا (Sania Mirza) کی سابق جوڑی دار پینگ شوائی (Peng Shuai) نے اپنے ملک کے ایک بڑے لیڈر پر جنسی استحصال کا الزام لگایا تھا، تب سے ہی وہ لاپتہ ہے۔ حالانکہ اپنے محفوظ ہونے کا دعویٰ کرنے والے ان کے ای میل سے تحفظ سے متعلق تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے۔ وہیں چین کی وزارت خارجہ کو تو اس تنازعہ کے بارے میں پتہ بھی نہیں ہے۔ پوری دنیا کے کھلاڑی اس چینی کھلاڑی کی سیکورٹی سے متعلق تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

      پینگ شوائی نے لگایا تھا الزام 

      دراصل، تقریباً دو ہفتے پہلے گرینڈ سلیم ڈبلز چمپئن پینگ شوائی نے الزام لگایا تھا کہ سابق نائب وزیر اعظم جھانگ گااولی نے ان کا جنسی استحصال کیا ہے۔ پینگ کے الزام لگانے کے کچھ وقت بعد ایک ای میل بھیجا اور کہا کہ وہ محفوظ ہے اور جنسی استحصال کے الزام غلط ہیں۔ اس پر خاتون ٹینس ایسوسی ایشن کے سی ای او اور صدر اسٹیو سائمن نے بھیجے گئے ای میل کی میعاد پر سوال اٹھائے ہیں۔



      چین سے چھن سکتی ہے ٹورنامنٹ کی میزبانی

      چین کے سرکاری پبلک براڈکاسٹر سی سی ٹی وی کی بین الاقوامی اکائی سی جی ٹی این نے یہ ای میل پوسٹ کیا۔ سائمن نے کہا ہے کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ پینگ شوائی نے خود یہ ای میل لکھا ہے۔ انہوں نے معاملے کی پوری جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔ سائمن نے کہا کہ اگر مناسب جواب نہیں ملنے پر چین سے ٹورنامنٹ کی میزبانی چھینی جاسکتی ہے۔ اس معاملے میں پوچھے جانے پر وزارت خارجہ کے ترجمان جھاوو لیزین نے کہا کہ یہ معاملہ ’سفارتی سوال نہیں ہے اور انہیں صورتحال کی جانکاری نہیں ہے۔ پینک کے غائب ہونے پر سوشل میڈیا پر ویئر از پینگ شوائی ٹرینڈ کر رہا ہے۔ نااومی اوسکا، نوواک جوکووچ، سیرینا ولیمس نے بھی اس معاملے پر ٹوئٹ کیا۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      روہت شرما اور راہل نے ٹیم کو دلائی شاندار جیت، نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز پر قبضہ


      سیرینا ولیمس اس خبر سے حیران اور مایوس

      سیرینا ولیمس نے لکھا کہ وہ اس خبر سے حیران اور مایوس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خاموش نہیں رہنا چاہئے۔ اس معاملے کی جانچ ہونی چاہئے۔ وہیں بین الاقوامی ٹینس ایسوسی ایکشن کی ترجمان ہیتھر بولیر نے بتایا کہ وہ چینی ٹینس ایسوسی ایشن کے رابطے میں ہے اور ڈبلیو ٹی اے اور بین الاقوامی اولمپک کمیٹی سے بھی بات کی جا رہی ہے۔ پینگ ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی جوڑی دار بھی رہ چکی ہے اور انہوں نے ثانیہ مرزا کے خلاف بھی کئی مقابلے کھیلے ہیں۔ سال 2017 میں چائنا اوپن میں پینگ اور ثانیہ مرزا کی جوڑی سیمی فائنل تک پہنچی تھی۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: