உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹی-20 عالمی کپ: پاکستان کی شکست کے بعد ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ہو رہی ہیں ٹرول

    ٹی-20 عالمی کپ: پاکستان کی شکست کے بعد ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ہو رہی ہیں ٹرول

    ٹی-20 عالمی کپ: پاکستان کی شکست کے بعد ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ہو رہی ہیں ٹرول

    T20 World Cup 2021: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی--20 عالمی کپ کا سیمی فائنل کھیلا گیا۔ اس سیمی فائنل مقابلے میں سیمی فائنل میں آسٹریلیائی کھلاڑی میتھیو ویڈ کی شاندار اننگ کی بدولت پاکستانی ٹیم فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔ پاکستان کی شکست کے بعد سوشل میڈیا پر ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا (Sania Mirzas) کو جم کر ٹرول کیا جا رہا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: پاکستان کو آئی سی سی ٹی-20 عالمی کپ (ICC T20 World Cup 2021) کے سیمی فائنل مقابلے میں آسٹریلیا (Pakistan vs Australia) کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ٹی-20 عالمی کپ سپر-12 مرحلے کے پانچوں میچ شاندار انداز میں جیتنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم (Pakistan Cricket Team) سیمی فائنل میں پہنچی تھی۔ ایسے میں پاکستان فائنل میں پہنچنے اور عالمی کپ جیتنے کے لئے فیورٹ ٹیموں میں سے ایک تھی، لیکن سیمی فائنل میں میتھیو ویڈ کی شاندار اننگ کی بدولت پاکستانی ٹیم فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔ پاکستان کی شکست کے بعد سوشل میڈیا پر ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا (Sania Mirzas) کو جم کر ٹرول کیا جا رہا ہے۔

      ثانیہ مرزا نے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک (Shoaib Malik) سے شادی کی ہے۔ دونوں کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک بھی ہے۔ ثانیہ مرزا آئی سی سی ٹی-20 عالمی کپ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ تھیں۔ انہوں نے ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے ہی پاکستان کا بایو ببل جوائن کرلیا تھا۔ ہندوستان کے خلاف میچ کے علاوہ ثانیہ مرزا نے باقی ہر میچ میں پاکستان کا سپورٹ کیا تھا۔ انہیں اکثر پاکستانی ٹیم کی کامیابی اور شعیب ملک کی اننگ کے دوران تالیاں بجاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔









      پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہوئے سیمی فائنل مقابلے میں بھی انہوں نے پاکستان کی حمایت کی تھی۔ ایسے میں پاکستان کو سپورٹ اور چیئر کرنے کے لئے انہیں سوشل میڈیا پر ٹرول کیا جا رہا ہے۔ حالانکہ بہت سارے مداح ثانیہ مرزا کی حمایت بھی کر رہے ہیں اور ٹرولس کو جم کر پھٹکار بھی لگا رہے ہیں۔

      واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی 2012 میں ہوئی تھی۔ پاکستانی کرکٹر سے شادی کرنے کی وجہ سے ہی وہ شروع سے ٹرول ہوتی رہی ہیں۔ ہندوستان- پاکستان جنگ اور ہندوستان - پاکستان کرکٹ میچ میں انہیں اکثر نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ ایسے میں ہندوستان - پاکستان کرکٹ میچ سے پہلے ثانیہ مرزا اکثر اعلان کردیتی ہیں کہ وہ نگیٹیو کمنٹس سے پیچھا چھڑانے کے لئے سوشل میڈیا سے دور جا رہی ہیں۔ اس بار بھی ٹی-20 عالمی کپ میں ہندوستان - پاکستان مقابلے سے پہلے انہوں نے انسٹا گرام کے ذریعہ مداحوں کو بتا دیا تھا کہ وہ سوشل میڈیا سے دور ہوجائیں گی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: