ہوم » نیوز » اسپورٹس

لاک ڈاون: ثانیہ مرزا نے ضرورت مندوں کے لئے 1.25کروڑ روپئے کی رقم جمع کی

لاک ڈاون کی صورتحال کے نتیجہ میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے لاکھوں افراد متاثر ہیں جن کی روٹی روزی کا انتظام کرنے کے لئے ثانیہ مرزا آگے آئی ہیں۔

  • Share this:
لاک ڈاون: ثانیہ مرزا  نے ضرورت مندوں کے لئے 1.25کروڑ روپئے کی رقم جمع کی
لاک ڈاون: ثانیہ مرزا نے ضرورت مندوں کے لئے 1.25کروڑ روپئے کی رقم جمع کی

حیدرآباد۔ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتہ ہزاروں خاندانوں کو غذا فراہم کی گئی۔حیدرآبادی ٹینس اسٹار نے اس سلسلہ میں کئے گئے ٹوئیٹ میں کہا کہ ضرورت مند خاندانوں کی مدد کے ساتھ ساتھ 1.25کروڑروپئے کی رقم ایک ہفتہ میں جمع کی گئی جس کے ذریعہ تقریبا ایک لاکھ افراد کی مدد کی جائے گی۔ثانیہ مرزا نے یوتھ فیڈ انڈیا اور صفا انڈیا نامی تنظیموں کے تعاون سے یہ کام کیا جس پر انہوں نے ان تنظیموں کا شکریہ بھی ادا کیا۔



ثانیہ مرزا کی اس مساعی کی مختلف گوشوں سے ستائش کی جارہی ہے۔ لاک ڈاون کی صورتحال کے نتیجہ میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے لاکھوں افراد متاثر ہیں جن کی روٹی روزی کا انتظام کرنے کے لئے ثانیہ مرزا آگے آئی ہیں۔

ہندوستانی خواتین ون ڈے ٹیم کی کپتان متھالی راج نے دس لاکھ اور پونم یادو نے دو لاکھ روپے دیئے ہیں۔ متھالی نے وزیر اعظم کے ریلیف فنڈ اور وزیر اعلی کے ریلیف فنڈ میں ہر ایک کو پانچ پانچ  لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔ ہندوستانیخواتین کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر دیپتی شرما نے بھی ڈیڑھ لاکھ روپے کی رقم دی ہے۔ اس کے علاوہ اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے ملازمین نے بھی تین دن کی تنخواہ دی ہے جو کہ تقریبا 76 لاکھ روپئے ہے۔
First published: Mar 31, 2020 03:39 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading