ہوم » نیوز » اسپورٹس

پاکستان کے اس کھلاڑی کا اڑرہا تھا مذاق، دفاع میں سامنے آئیں ثانیہ مرزا

ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی ٹیم 105 رنوں پرآل آوٹ ہوگئی تھی اوراسے 7 وکٹ سے شکست ملی۔

  • Share this:
پاکستان کے اس کھلاڑی کا اڑرہا تھا مذاق، دفاع میں سامنے آئیں ثانیہ مرزا
پاکستان کے اس کھلاڑی کا اڑ رہا تھا مذاق، دفاع میں سامنے آئیں ثانیہ مرزا۔

آئی سی سی عالمی کپ 2019 میں پاکستان کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ جمعہ کو پاکستانی ٹیم اپنا پہلا مقابلہ بہت بری طرح ہارگئی۔ ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے محض 105 رن بنائے اورپھرویسٹ انڈیز کی ٹیم نے یہ اسکورتین وکٹ کھوکرآسانی سے حاصل کرلیا۔ اس شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کی ہرطرف مخالفت ہورہی ہے۔


کپتان سرفرازاحمد کے خلاف تو کئی سابق کرکٹروں نےمحاذ کھول رکھا ہے۔ مداح بھی پاکستان کے کھلاڑیوں کی تنقید کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ اسی درمیان پاکستان کے تیز گیند باز حسن علی کے ایک بیان کا سوشل میڈیا پرمذاق بن رہا ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پزا جنک فوڈ نہیں ہوتا ہے۔ اس کے بعد پاکستان کے مداح سوشل میڈیا پران کے بیان کا مذاق اڑانے لگے۔


اسی درمیان حسن علی کے اس بیان کو ثانیہ مرزا کی حمایت ملی۔ انہوں نے حسن علی کا دفاع کرتے ہوئے کہا 'حسن علی درحقیقت صحیح ہیں۔ پزا طویل اورمشکل میچوں کے بعد ریکوری کے لئے اچھا ہوتا ہے۔ چیزی پیجا نہیں، لیکن سبزیوں والا۔ کاربوہائیڈریٹ ریکوری کے لئے ضروری اوراچھا ہوتا ہے'۔


sania mirza

صرف ثانیہ مرزا ہی نہیں پاکستان کےسابق آل راونڈراظہرمسعود نے بھی حسن علی کے بیان کی حمایت کی۔ انہوں نےیہ بھی کہا کہ پزا میچ کے بعد ریکوری کےلئے اچھے ہوتے ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ بڑے بڑے فٹبال کھلاڑی بھی میچ کے بعد پزا کھاتے ہیں، اس سے وہ صحیح سے ریکورکرتے ہیں۔ ان کی طاقت جلد واپس آتی ہے۔



پاکستان کی شرمناک کارکردگی

آپ کوبتادیں کہ آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ 2019 میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں بری طرح ہارنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کی چوطرفہ تنقید ہورہی ہے۔ کئی سابق عظیم کھلاڑیوں نے پاکستانی بلے بازوں کوجم کرلتاڑلگائی ہے۔ ساتھ ہی کرکٹ کے جانکاروں نے بھی اس ٹیم کے کھیلنےکےرویے پرسوال اٹھائے۔ پاکستان کے سابق تیز گیند بازشعیب اخترنےتوکپتان سرفرازاحمد کی فٹنس پرہی سوال اٹھا دیئے۔ آپ کو بتادیں کہ ویسٹ انڈیزکے خلاف شکست کے بعد یہ پاکستان کی اس سال پورے ہوئےمیچوں میں مسلسل 11 ویں شکست تھی۔ ٹیم نے پہلے دبئی میں آسٹریلیا سے 0-5 سیریزگنوائی۔ اس کے بعد انگلینڈ نےاسے 0-4 سے روندا۔ عالمی کپ کے وارم اپ میچ میں افغانستان نے بھی اسے شکست دے دی تھی۔
First published: Jun 02, 2019 04:06 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading