ہوم » نیوز » اسپورٹس

شعیب ملک کے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر ثانیہ مرزا نے کیا یہ ٹویٹ

شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے ان کے سبکدوشی کے اعلان کے بعد ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شئیر کیا ہے۔

  • Share this:
شعیب ملک کے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر ثانیہ مرزا نے کیا یہ ٹویٹ
شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا: فائل فوٹو

پاکستان نے جمعہ کو لارڈس کے میدان پر بنگلہ دیش کو 94 رنوں سے ہرا کر عالمی کپ 2019 مہم کا اختتام کیا۔ اسی کے ساتھ پاکستان کے قدآور بلے باز اور سابق کپتان شعیب ملک نے یک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا۔ حالانکہ 37 سالہ شعیب ملک کو عالمی کپ میں پاکستان کے آخری میچ میں پلیئنگ الیون میں جگہ نہیں مل پائی اور انہوں نے میچ کے بعد ایک پریس کانفرنس میں اپنی سبکدوشی کا اعلان کر دیا۔


شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے ان کے سبکدوشی کے اعلان کے بعد ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شئیر کیا ہے۔ ثانیہ مرزا نے اس میں ایک حوصلہ افزا اقتباس لکھنے کے ساتھ کہا ہے کہ شعیب نے جو کچھ بھی حاصل کیا اس پر ان کے بیٹے اذہان اور انہیں فخر ہے۔


ثانیہ مرزا نے لکھا’’ ہر کہانی کا ایک اختتام ہوتا ہے، لیکن زندگی میں ہر اختتام ایک نیا آغاز ہے۔ آپ نے 20 سال تک فخر کے ساتھ اپنے ملک کے لئے کھیلا۔ آپ نے جو کچھ بھی حاصل کیا، مجھے اور اذہان کو اس پر فخر ہے‘‘۔


بتا دیں کہ شعیب ملک نے 1999 میں ون ڈے میں ڈبیو کیا تھا۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں شعیب ملک نے کہا’’ میں ون ڈے کرکٹ سے سنیاس لے رہا ہوں۔ میں نے یہ فیصلہ کچھ سال پہلے ہی کر لیا تھا کہ عالمی کپ کے بعد سنیاس لے لوں گا‘‘۔

شعیب ملک نے کہا کہ اب وہ اپنے اہل خانہ کو زیادہ وقت دے پائیں گے اورٹی 20 پر توجہ مرکوز کریں گے۔
First published: Jul 06, 2019 02:29 PM IST