اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Tokyo Olympics: ثانیہ مرزا چوتھا اولمپک کھیلنے والی پہلی ہندوستانی خاتون کھلاڑی

    34 سالہ ثانیہ 23 جولائی سے ہونے والے ٹوکیو اولمپک میں جب اتریں گی تووہ پہلی خاتون کھلاڑی بنیں گی جو چوتھی مرتبہ اولمپک میں حصہ لیں گی۔ثانیہ نے اولمپکس ڈاٹ کام سے کہامیرا بہت ہی شاندارکیرئر رہا ہے ۔ یہ بس اپنے آپ میں یقین رکھنے اور اپنی صلاحیتوں میں یقین رکھنے کی بات ہے ۔

    • Siasat
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی ۔ ہندوستانی ٹینس میں گزشتہ ایک دہائی میں ایک سوال مسلسل پوچھا جاتا رہا ہے کہ اگلی ثانیہ مرزاکون ہے؟ اگلی ثانیہ مرزاکی تلاش جاری ہے جبکہ 34 سالہ ثانیہ 23 جولائی سے ہونے والے ٹوکیو اولمپک میں جب اتریں گی تووہ پہلی خاتون کھلاڑی بنیں گی جو چوتھی مرتبہ اولمپک میں حصہ لیں گی۔ثانیہ نے اولمپکس ڈاٹ کام سے کہامیرا بہت ہی شاندارکیرئر رہا ہے ۔ یہ بس اپنے آپ میں یقین رکھنے اور اپنی صلاحیتوں میں یقین رکھنے کی بات ہے ۔ میں ابھی 30 کے دہائی میں ہوں اورمیں اس بارے میں بالکل بھی نہیں سوچتی کہ میں کب تک کھیلوں گی۔ یہ بس ہردن کی بات ہے ۔ میں اس تعلق سے مستقبل کے بارے میں زیادہ نہیں سوچتی۔

      اپنے پہلے بچے اذہان کی2018 میں پیدائش کے بعد ثانیہ نے گزشتہ سال جنوری میں فاتحانہ واپسی کی تھی جب انہوں نے ہوبارٹ انٹرنیشنل ڈبلیو ٹی اے ٹورنمنٹ جیتاتھا۔ ان کے لئے آئندہ گرمیاں کافی مصروف رہیں گی کیونکہ انہیں ومبلڈن اوراولمپکس میں حصہ لینا ہے ۔ثانیہ نے کہا مجھے میدان پرکافی کام کرنا پڑرہا ہے لیکن میں میدان سے باہر بھی ٹریننگ کررہی ہوں میں میدان پر شارپ اورطاقت ور رہنے کے لئے کافی مصروف اورسرگرمیوں پر کام کررہی ہوں۔ہندوستانی کھلاڑی اپنے گراس کورٹ سیزن کی شروعات اس ہفتہ ایسٹبورن میں ڈبلیو ٹی اے ایونٹ سے کریں گی اورانہیں اپنی ریکارڈ چوتھے اولمپکس کا انتظارہے ۔

      ثانیہ نے 2016 ریو اولمپکس میں مکسڈ ڈبلز ایونٹ میں روہن بوپنا کے ساتھ چوتھا مقام حاصل کیا تھا۔ثانیہ نے کہا، یہ میری زندگی کا سب سے مایوس کن لمحہ تھا کہ میں میڈل کے اتنے قریب آکر بھی اسے جیت نہیں پائی۔ انہوں نے کہا مجھے اب اولمپکس میں ملک کی طرف سے اترنے کا انتظارہے ۔ مجھے ہندوستان کی جانب سے کھیلنا بہت پسند ہے ۔
      Published by:Mirzaghani Baig
      First published: