نئی دہلی: آئی پی ایل 2022 میں راجستھان رائلس کی کپتانی کر رہے سنجو سیمسن آج بھلے ہی ٹیم انڈیا میں جگہ بنانے کے لئے جدوجہد کر رہے ہوں، لیکن ان کا شمار سب سے باصلاحیت وکٹ کیپر بلے بازوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے 21 سال کی عمر میں ہندوستان کے لئے ڈیبیو کرلیا تھا۔ انہیں سال 2015 کے زمبابوے دورے پر ٹیم انڈیا میں جگہ ملی تھی، لیکن سیمسن اس موقع کو بھنا نہیں پائے اور ہندوستانی ٹیم میں اپنی جگہ یقینی نہیں کر پائے۔ اس کے بعد وہ 5 سال تک ٹیم انڈیاسے باہر ہی رہے۔ اس دوران انہیں اپنی گھریلو کیرل کی کرکٹ ٹیم سے بھی باہر بیٹھنا پڑا۔
انہوں نے کرکٹ چھوڑنے تک کا فیصلہ کرلیا تھا، لیکن پھر خود کو سنبھالا اور 25 سال کی عمر میں دوبارہ ٹیم انڈیا میں واپسی کی۔ ان 5 سالوں میں وہ کن تکالیف سے گزرے اور انہوں نے کیا کچھ سہا، بریک فاسٹ ودھ چمپئن شو میں اس بلے باز نے اس کا انکشاف کیا۔
5 سال ٹیم انڈیا سے باہر رہا: سیمسنسنجو سیمسن نے بریک فاسٹ ود چمپئن شو پر کہا، ‘میں نے 20-21 سال کی عمر میں اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو کیا اور جب میں 25 سال کا تھا، تو مجھے پھر سے ہندوستانی ٹیم کے لئے کھیلنے کے لئے منتخب کیا گیا۔ وہ 5 سال کا وقت میرے لئے سب سے پُرچیلنج تھا۔ مجھے کیرل کی ٹیم سے بھی ڈراپ کردیا گیا تھا اور کیا میں اب واپسی کرپاوں گا‘۔
یہ بھی پڑھیں۔IPL 2022: ایک سیزن کے ستارے، دوسرے میں زمیں پر اترے، ریٹین کرنے کی بڑی قیمت چکا رہی ہیں ٹیمیں’میں نے کرکٹ چھوڑنے کا من تک بنالیا تھا‘راجستھان رائلس کے کپتان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان 5 سالوں میں آئی پی ایل میں بھی میرا بلا نہیں چل رہا تھا۔ میں جلدی آوٹ ہوجاتا تھا۔ ایسے ہی ایک میچ میں سستے میں آوٹ ہونے کے بعد میں ڈریسنگ روم میں لوٹا اور اپنا بلا زور سے نیچے پھینک دیا اور بیچ میچ میں ہی اسٹیڈیم چھوڑ کر چلا گیا۔ شائد یہ بریبورن اسٹیڈیم کی بات ہے۔ تب میرے میں یہ بھی خیال آیا کہ اب مجھے کرکٹ چھوڑ کر گھر لوٹ جانا چاہئے۔ میں نے من ہی من میں یہ سوچا تھا کہ میں اپنا چھوڑ کر کیرل واپس لوٹ جاوں گا۔
آوٹ ہونے کے بعد مرین ڈرائیو پر 4 گھنٹے بیٹھا رہا تھاسنجو سیمسن نے مزید کہا، ’اس کے بعد میں سیدھے مرین ڈرائیو گیا اور سمندر کو دیکھتا رہا۔ میں بس یہی سوچ رہا تھا کہ آخر میرے ساتھ ہو کیا رہا ہے؟ میں وہاں 4 گھنٹے بیٹھا رہا اور پھر میچ ختم ہونے کے بعد رات میں میں ہوٹل لوٹا رہا اور فوراً اپنے بلے کو دیکھا، جسے میں نے زمین پر پٹخ دیا تھا۔ حالانکہ وہ بلّا ٹوٹ گیا تھا۔ مجھے بہت برا لگا اور میں نے سوچا کہ بلے کو تکئے کے اوپر پھینکنا چاہئے تھا۔ کیونکہ وہ میرا سب سے فیورٹ بیٹ تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔