سنجو نے کی بڑی غلطی، جڈیجہ کی شارپر نے بکھیرا جلوہ، فینس کو پھر بھی ہے یہ افسوس

سنجو نے کی بڑی غلطی، جڈیجہ کی شارپر نے بکھیرا جلوہ، فینس کو پھر بھی ہے یہ افسوس

سنجو نے کی بڑی غلطی، جڈیجہ کی شارپر نے بکھیرا جلوہ، فینس کو پھر بھی ہے یہ افسوس

سنجو آرام طلب دکھائی دئیے اور جڈیجا کی بال فرنٹ فٹ پر کھیلنے کے بجائے سنجو نے کھڑے کھڑے شاٹ کھیلنے کی کوشش کی

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Chennai, India
  • Share this:
    انڈین پریمیئر لیگ میں بدھ کو راجستھان رائلس نے دکھادیا کہ جب ان کا دن ہوتا ہے، تو وہ بڑے بڑے بلے بازوں کو ڈھیر کردیتے ہیں۔ دھونی نے جڈیجہ کو اننگ کے ساتویں اوور میں گیند تھمائی اور اس بائیں ہاتھ کے گیندباز نے اگلے ہی اوور میں دکھادیا کہ وہ چنئی اور کپتان کی منصوبہ بندی کے لیے کتنے اہم ہیں۔ جڈیجہ نے گزشتہ اوور کا بھی کوٹہ پورا کرتے ہوئے رجاستھان کو تین گیندوں کے اندر دو بڑے جھٹکے دئیے کہ ایک دم سے صورتحال چنئی کی طرف پلٹ ہوگئی۔ اور اس کی بڑی وجہ بنا سنجو سیمسن کا وکٹ، جو صرف دیکھتے رہے اور گیند ان کا وکٹ لے اڑی۔


    فینس بھی جڈیجہ کے اس بہترین منصوبہ بندی پر فدا ہوتے ہوئے نظر آئے۔


    یہ بھی پڑھیں:

    ’میرا بچہ رینکو۔۔۔‘ جب شاہ رخ خان نے ایسا کہہ کر رینکو سنگھ میں پیدا کی خوداعتمادی، چہرے پر آگئی تھی مسکان

    جڈیجہ پر جب بھی ناقدین کی نظر جاتی ہے، تو وہ کرارا جواب دے دیتے ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:

    گزشتہ 6 میچوں میں صرف 16 رن بنانے والے سوریہ کمار یادو کو سابق کھلاڑی نے دی یہ صلاح، ایسا کرنے سے آپ حاصل کرپائیں گے اپنا فارم

    دراصل عام طور پر جب بلے باز پچ پر نیا ہوتا ہے، تو اسے قدموں کا استعمال کافی تیزی سے کرنا ہوتا ہے۔ فٹ ورک کو لے کر زیادہ محتاط ہونا پڑتا ہے۔ مگر سنجو آرام طلب دکھائی دئیے اور جڈیجا کی بال فرنٹ فٹ پر کھیلنے کے بجائے سنجو نے کھڑے کھڑے شاٹ کھیلنے کی کوشش کی، تو گیند ٹپہ کھانے کے بعد تیزی سے نکلتے ہوئے اور امید سے کم گھومتے ہوئے سیمسن کا وکٹ گراگئی۔ سنجو صرف دیکھتے رہ گئے اور راجستھان کی ٹیم تین گیندوں پر دو وکٹ گنواکر بیک فٹ پر آگئی۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: