ہوم » نیوز » اسپورٹس

اس پاکستانی کھلاڑی نے کی ضابطہ کی خلاف ورزی، بیوی کو الماری میں چھپا کر کھیلا ورلڈ کپ

پاکستان کے سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق (Saqlain Mushtaq) نے انکشاف کیا کہ 1999 عالمی کپ کے دوران انہوں نے اپنی اہلیہ کو الماری میں چھپایا تھا۔

  • Share this:
اس پاکستانی کھلاڑی نے کی ضابطہ کی خلاف ورزی، بیوی کو الماری میں چھپا کر کھیلا ورلڈ کپ
پاکستانی کھلاڑی ثقلین مشتاق نے ضابطہ کی خلاف ورزی کی تھی۔ بیوی کو الماری میں چھپا کر کھیلا ورلڈ کپ

عالمی کپ کے وقت عام طور پر ہندوستان - پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کو فیملی سے دور رکھتے ہیں۔ ان کا مقصد ہوتا ہے کہ کھلاڑی کا دھیان صرف کرکٹ پر ہی رہے۔ کرکٹ بورڈ کے ان ضوابط پر کھلاڑی عمل بھی کرتے ہیں، لیکن پاکستان کے عظیم کھلاڑی نے ایک حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی کپ کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی اجازت کے بغیر اس نے بیوی کو اپنے ساتھ رکھا اور اسے الماری میں  چھپایا۔




ثقلین مشتاق کا انکشاف


پاکستان کے سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق (Saqlain Mushtaq) نے انکشاف کیا کہ 1999 عالمی کپ کے دوران انہوں نے اپنی اہلیہ کو الماری میں چھپایا تھا۔ ثقلین مشتاق نے رونق کپور سے یوٹیوب پر بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ انگلینڈ میں ہوئے 1999 عالمی کپ کے دوران پی سی بی نے اچانک حکم دیا کہ کھلاڑیوں کی اہلیہ ان سے الگ ہوجائیں۔ ثقلین مشتاق نے کہا، ’میری دسمبر 1998 میں ہی شادی ہوئی تھی۔ میں اہلیہ لندن میں ہی رہتی تھی اور میں دن میں پریکٹس کرتا تھا اور شام کو اہلیہ کے ساتھ وقت گزارتا تھا، لیکن اچانک پی سی نے فیملی کو واپس بھیجنے کا حکم دیا اور میں نے فیصلہ لیا کہ میں اس ضوابط پر عمل نہیں کروں گا۔

 پاکستان کے سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق (Saqlain Mushtaq) نے انکشاف کیا کہ 1999 عالمی کپ کے دوران انہوں نے اپنی اہلیہ کو الماری میں چھپایا تھا۔

پاکستان کے سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق (Saqlain Mushtaq) نے انکشاف کیا کہ 1999 عالمی کپ کے دوران انہوں نے اپنی اہلیہ کو الماری میں چھپایا تھا۔


ثقلین مشتاق (Saqlain Mushtaq) نے بتایا کہ انہوں نے پی سی بی افسران اور کھلاڑیوں کی نظریں سے اپنی اہلیہ کو چھپایا اور جب کوئی ان کے کمرے میں آتا تھا تو وہ اہلیہ کو الماری میں چھپا دیتے تھے۔ ثقلین مشتاق نے کہا، ’ٹیم منیجر اور کوچ ہمارے کمارے میں چیکنگ کے لئے آتے تھے۔ کھلاڑی بھی آتے رہتے تھے۔ ایک دن میرے کمرے کا دروازہ بجا اور میں نے اہلیہ کو الماری میں چھپا دیا۔ اس کے بعد میرے کمرے میں محمد یوسف اور اظہر محمود آئے اور میں نے اپنی اہلیہ کو پھر الماری کے اندر چھپنے کو کہا، لیکن انہیں بھنگ لگ گئی اور پھر مجھے انہیں سچائی بتانی پڑی’۔



فائنل کے بعد اہلیہ کو ہوٹل سے باہر کیا

واضح رہے کہ ثقلین مشتاق (Saqlain Mushtaq) نے 1999 عالمی کپ فائنل کے بعد اپنی اہلیہ کو ہوٹل سے باہر کر دیا۔ دراصل، پاکستان کی ٹیم فائنل میں آسٹریلیا سے یکطرفہ انداز میں ہار گئی تھی، جس کے بعد پاکستانی کیمپ میں غم کا ماحول تھا۔ ایسے میں ثقلین مشتاق نے چپکے سے اپنی اہلیہ کو ہوٹل سے باہر بھیج دیا۔ اگر ہار کے بعد ثقلین مشتاق کی اہلیہ کو ہوٹل میں چھپانے کی بات پی سی بی کو معلوم ہوتی تو تنازعہ ہو سکتا تھا۔

 
First published: Jul 01, 2020 08:37 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading