ثقلین مشتاق کا انکشاف- میدان پرنہیں نظرآتی تھی گیند، پھر انل کمبلے بنے’فرشتہ’۔
ثقلین مشتاق (Saqlain Mushtaq) نے اس کا انکشاف کیا۔ اسپورٹس اسٹارکے ساتھ انسٹا گرام پر لائیو کے دوران پاکستان کے عظیم کرکٹرنے اس کا انکشاف کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کیسے انل کمبلے (Anil Kumble) نےلندن میں ان کی مدد کی تھی۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Apr 13, 2020 02:31 PM IST

پاکستان کے عظیم کھلاڑی نےبتایا کہ وہ سبھی انگلینڈ میں تھے اور انہوں نے انل کمبلے سے مدد مانگی۔
کرکٹ کےمیدان پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مقابلہ کسی جنگ سےکم نہیں ہوتی۔ ان مقابلوں میں کئی بار پاکستان کے عظیم ثقلین مشتاق (Saqlain Mushtaq) اور ہندوستان کے عظیم گیند باز انل کمبلے (Anil Kumble) بھی آمنے سامنے ہوئے ہیں۔ مگر اس کے باوجود انل کمبلے نے میدان کے اس ٹورنامنٹ کا یکطرفہ کرکےثقلین مشتاق کی بڑی مدد کی اور پریشانی سے باہرنکالا۔ خودثقلین مشتاق نے اس کا انکشاف کیا۔ اسپورٹس اسٹارکے ساتھ انسٹا گرام پر لائیو کے دوران پاکستان کے سابق عظیم کرکٹر ثقلین مشتاق نےاس کا انکشاف کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کیسے انل کمبلے نےلندن میں ان کی مدد کی تھی۔
پاکستان کے ڈاکٹرس بھی سمجھ نہیں پائے پریشانی
ثقلین مشتاق نے انکشاف کیا کہ ان کی آنکھوں میں روشنی کی پریشانی تھی، جسے پاکستان کا کوئی بھی ڈاکٹر ٹھیک نہیں کرسکا۔ ایسے وقت میں انل کمبلے نےلندن میں ان کے لئے ڈاکٹر تلاش کرنے میں مدد کی، جس نے ان کےلئےکوئی کرشمہ کردیا۔
مانگی تھی مدد

ثقلین مشتاق نےکہا کہ انل کمبلے کےلئے ان کے دل میں کافی احترام ہے اور انہیں وہ بڑے بھائی کی طرح مانتے ہیں۔ فوٹو: ٹویٹر
باونڈری سے نہیں دیکھ سکتے تھے گیند
پاکستانی عظیم کھلاڑی نے انکشاف کیا کہ انہوں نے پاکستان میں کئی ڈاکٹرس سے بھی اپنی پریشانی کے بارے میں بات کی۔ مگر کوئی بھی اس کا علاج نہیں کرپایا۔ انل کمبلے کی وجہ سے انہیں اچھا ڈاکٹر ملا اور انہیں کی وجہ سے انہیں ان کی آنکھوں کی پریشانی سے نجات ملی۔ ثقلین مشتاق نے بتایا کہ جب وہ میچ کے دوران باونڈری پر فیلڈنگ کررہے ہوتے تھے تو ان کی دیکھنے کی صلاحیت صفر ہوجاتی تھی۔ اس وجہ سے وہ تھوڑا سست ہوجاتے تھے اور تھوڑا دیر سے سمجھ پاتے تھے۔ علاج کے بعد وہ صاف طور پر دیکھنے لگے تھے۔
خوف میں آگئی تھی پاکستانی ٹیم
ثقلین مشتاق نےکہا کہ انل کمبلے کےلئے ان کے دل میں کافی احترام ہے اور انہیں وہ بڑے بھائی کی طرح مانتے ہیں۔ انل کمبلے کے 10 وکٹ کے کارنامہ پر انہوں نےکہا کہ ان کی گیند بازی دیکھ کر پوری پاکستانی ٹیم خوف میں آگئی تھی۔