உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹی-20 عالمی کپ: ثقلین مشتاق کی خواہش- ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہو فائنل

    ٹی-20 عالمی کپ: ثقلین مشتاق کی خواہش- ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہو فائنل

    ٹی-20 عالمی کپ: ثقلین مشتاق کی خواہش- ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہو فائنل

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے عبوری چیف کوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ اگر ہندوستان کے ساتھ ان کا دوبارہ مقابلہ ہوتا ہے تو یہ شاندار بات ہوگی۔ ان کاخیال ہے کہ یہ دونوں پڑوسی ممالک جتنا ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گے، ان کے باہمی رشتے اتنا ہی زیادہ بہتر ہوں گے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      دبئی: پاکستان کے عبوری چیف کوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ اگر ہندوستان کے ساتھ ان کا دوبارہ مقابلہ ہوتا ہے تو یہ شاندار بات ہوگی۔ ان کاخیال ہے کہ یہ دونوں پڑوسی ممالک جتنا ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گے، ان کے باہمی رشتے اتنا ہی زیادہ بہتر ہوں گے۔ پاکستان نے اپنی مہم کا آغاز ہندستان کو 10 وکٹ سے شکست دے کر دھماکہ دار فتح کے ساتھ کیا تھا۔

      اس سے پہلے ٹی 20 عالمی کپ میں کبھی بھی پاکستان نے ہندوستان کو شکست نہیں دی تھی جبکہ دونوں کے درمیان مقابلہ پانچ مرتبہ ہوچکا تھا۔ اسی طرح سات بار ونڈے عالمی کپ میں بھی پاکستان نے آج تک ہندوستان کو شکست نہیں دی۔ ہندوستان کو شکست دینے کے بعد پاکستان نے اپنے دوسرے مقابلے میں نیوزی لینڈ کو بھی پانچ وکٹ سے شکست دی ہے۔ اس کے بعد دلچسپ مقابلے میں افغانستان کو شکست دے کر جیت کی ہیٹ ٹرک لگائی ہے۔ گروپ 2 میں اس وقت پاکستان نمبر ون پر قائم ہے اور سیمی فائنل میں جگہ تقریباً فائنل ہے، کیونکہ اس نے اب تک کھیلے گئے اپنے تینوں میچوں میں جیت حاصل کی ہے۔ جمعہ کو پاکستان نے افغانستان کو شکست دے کر مسلسل تیسری جیت حاصل کی ہے۔ اب اسے نامیبیا اور اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلنا ہے۔


      فائنل میں ہندوستان اور پاکستان کا ایک بار پھر سامنا ہوتا ہے تو کرکٹ فینس کے لیے یہ بہترین موقع ہوگا۔
      فائنل میں ہندوستان اور پاکستان کا ایک بار پھر سامنا ہوتا ہے تو کرکٹ فینس کے لیے یہ بہترین موقع ہوگا۔


      ثقلین مشتاق نے کہا کہ اگر فائنل میں ہمارے سامنے ہندوستان آتا ہے تو یہ ایک شاندار بات ہوگی۔ ایسا اس لئے نہیں کہ ہم نے انہیں شکست دی ہے بلکہ اس لئے کہ وہ ایک مضبوط ٹیم ہے۔ سبھی انہیں چمپئن بننے کا دعویدار بتا رہے ہیں۔ ان کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیم بھی ہمیشہ سخت ٹکر دیتی ہے۔ اگر فائنل میں ہندوستان اور پاکستان کا ایک بار پھر سامنا ہوتا ہے تو کرکٹ فینس کے لیے یہ بہترین موقع ہوگا۔ ہندوستان ہمارا پڑوسی ملک ہے اور ان کے خلاف میچ ہونے سے ہمارے باہمی تعلقات بھی بہتر ہوتے ہیں۔
      واضح رہے کہ جمعہ کے روز پاکستان کا سامنا دنیا کے بہترین اسپینروں سے مزین افغانستان سے ہوا، جس میں رشید خان، مجیب الرحمن شامل ہیں۔ اس میچ میں پاکستان کو جیت حاصل ہوئی ہے۔ اس سے قبل افغانستان اور پاکستان کا سامنا ٹی 20 بین الاقوامی میں صرف ایک بار ہی ہوا ہے۔ جب 2013 میں پاکستان نے انہیں ایک گیند باقی رہتے ہوئے شکست دے دی تھی اور اس وقت رشید اور مجیب کا ڈیبیو بھی نہیں ہوا تھا۔
      میچ سے قبل ثقلین مشتاق نے کہا تھا کہ میں نے ان کھلاڑیوں کے بارے میں بہت کچھ سنا اور دیکھا ہے۔ یہ ان کے بے حد اہم کھلاڑی ہیں۔ ہر الگ الگ لیگ میں یہ بہت اچھا کرکٹ کھیلتے ہیں۔ ان کے خلاف تو ہمیں ایک منظم منصوبے کے ساتھ اترنا ہوگا۔ ساتھ ہی یہ پوری ٹیم ہی نڈر کرکٹ کھیلنے کے لیے جانی جاتی ہے اور ہمیں ان سے ہوشیار رہنا ہوگا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: