اپنا ضلع منتخب کریں۔

    سرفرازاحمد کا انکشاف، دماغ پر پڑنے لگا تھا پاکستانی ٹیم کی کپتانی کا اثر

    پاکستان کے سابق کپتان سرفرازاحمد: فائل فوٹو

    پاکستان کے سابق کپتان سرفرازاحمد: فائل فوٹو

    سرفرازاحمد نےانکشاف کیا کہ پاکستانی ٹیم کی کپتانی کرنےسےان کی ذاتی کارکردگی پربھی اثر پڑا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: عالمی کپ میں پاکستانی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کی سب سے بڑی سزا سرفراز احمد کوملی۔ پہلے ان سے کپتانی چھینی گئی اوربعد میں قومی ٹیم سے بھی نکال دیا گیا، جس کے بعد انہوں نےگھریلو ٹورنامنٹ میں واپسی کی اورپانچ سال کےطویل انتظارکے بعد سنچری لگائی۔ اپنے پرانےاندازمیں لوٹنے کی کوشش کررہے سرفرازاحمد نےانکشاف کیا ہےکہ کافی وقت تک تینوں فارمیٹ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کرنے سےانہیں ذہنی طور پر نقصان پہنچا ہے۔

      سرفرازاحمد نے شاہد آفریدی کے ساتھ بات کرتے ہوئےکہا کہ جب آپ بطورکپتان اتنا انٹر نیشنل کرکٹ کھیلنے کے بعد گھریلو کرکٹ میں آتے ہیں تو آپ کے پاس خود میں سدھار کرنےکے زیادہ مواقع ہوتے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ پاکستان کی طرف سے انہوں نےعالمی کپ کھیلا اورکافی وقت تک تینوں فارمیٹ میں ٹیم کی قیادت کی، جس کی وجہ سے انہیں ذہنی طورپرنقصان ہوا ہےاوراس سےان کی ذاتی کارکردگی پربھی کافی اثرپڑا ہے۔ انہوں نےکہا کہ اب وہ پوری طرح سےفٹ ہیں اورقومی ٹیم میں واپسی کا انتظارکررہے ہیں۔

      سرفرازاحمد کی قیادت میں عالمی کپ کے بعد سری لنکا کے خلاف بھی پاکستان نے مایوس کن کارکردگی کی تھی۔
      سرفرازاحمد کی قیادت میں عالمی کپ کے بعد سری لنکا کے خلاف بھی پاکستان نے مایوس کن کارکردگی کی تھی۔


      سابق کپتان سرفرازاحمد نےاپنی کپتانی چھننے پرکہا کہ انہیں پہلے سے ہی اندازہ ہوگیا تھا کہ ان کے ہاتھوں سےکپتانی جانے والی ہے۔ اسی لئے وہ پہلے سے پوری طرح سے تیارتھے۔ کپتانی کے بعد ٹیم سے بھی نکال دیا گیا، جسےانہوں نے آرام سے قبول کرلیا۔ سرفرازاحمد نے بتایا کہ ٹیم میں اپنی جگہ گنوانے کے بعد ان سے کئی عظیم کھلاڑیوں نے بات کی تھی اور انہیں گھریلوسیریزکھیلنےکا مشورہ دیا تھا۔

      سرفرازاحمد نے سندھ کی طرف سے 131 رنوں کی اننگ کھیلی۔
      سرفرازاحمد نے سندھ کی طرف سے 131 رنوں کی اننگ کھیلی۔


      پانچ سال بعد لگائی سنچری

      گھریلوکرکٹ میں واپسی کے بعد سرفرازاحمد نے پانچ سال بعد سنچری لگائی تھی۔ انہوں نے قائد اعظم ٹرافی میں سندھ کی طرف سےکھیلتے ہوئے ویسٹرن پنجاب کے خلاف 131 رن بنائےتھےاوران کی اس اننگ کے دم پرہی سندھ ٹیم نےمقابلے میں واپسی کی تھی۔ ویسٹرن نےپہلی اننگ میں 517 رن بنائے تھے، جس کے بعد سندھ نے سرفرازاحمد کی سنچری اننگ کے دم پر486 رن بنائے تھے۔
      First published: