انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ونڈے پھر سے منسوخ، ہوٹل کے دو اسٹاف کو ہوا کورونا
جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے مابین نیوزی لینڈ میں پیر کو دوسرا ون ڈے کورونا کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سی ایس اے اور ای سی بی نے مشترکہ طور سے یہ فیصلہ کیا ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Dec 07, 2020 07:12 PM IST

انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ونڈے پھر سے منسوخ، ہوٹل کے دو اسٹاف کو ہوا کورونا
کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے مابین نیوزی لینڈ میں پیر کو دوسرا ون ڈے کورونا کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سی ایس اے اور ای سی بی نے مشترکہ طور سے یہ فیصلہ کیا ہے۔ دونوں بورڈ انگلینڈ کے ذریعہ کووڈ 19 کے دو ممکنہ پوزیٹیو ٹسٹ کے نتائج کا انتظار کررہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک بار ریو کا نتیجہ آنے کے بعد دونوں بورڈ ون ڈے سیریز کے باقی دو میچوں کے لئے کیا کرنا ہے اس پر تبادلہ خیال کریں گے۔
اس سے پہلے بولینڈ پارک گراؤنڈ میں کھیلا جانے والا پہلا ون ڈے منسوخ کردیا گیا تھا۔ جس ہوٹل میں انگلینڈ کی ٹیم قیام پذیر ہے اس کے دو عملے کے اراکین کورونا سے متاثر پائے گئے تھے جس کے بعد ہفتہ کی شام انگلینڈ کی ٹیم اور انتظامیہ کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا۔ نتیجے نہیں آنے کی وجہ سے پہلے میچ کو موخر کرنے پر اتفاق ہوا۔بالآخر اسے منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔بائیو ببل کے باوجود کورونا انگلینڈ کے دورہ جنوبی افریقہ کے لئے خطرہ ہے۔
Cricket South Africa and the @englandcricket have agreed to delay the start time for today’s One-Day International match, which is due to take place in Paarl. #SAvENG #BetwayODI pic.twitter.com/8JNGvyLlhL
— Cricket South Africa (@OfficialCSA) December 6, 2020
واضح رہے کہ 18 نومبر کو کرکٹ جنوبی افریقہ نے تین کھلاڑی کے کورونا سے متاثر ہونے کی اطلاع دی تھی۔ ان میں دو معاملے ٹیموں کے بائیو ببل میں جانے کے بعد سامنے آئے تھے۔ اب دوسرے ون ڈے کے ملتوی ہونے کے بعد اس سیریز کے منسوخ ہونے کا امکان قوی ہوگیا ہے۔ ون ڈے سیریز سے قبل انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریزہوئی تھی ، جس میں انگلینڈ نے 3-0 سے جیت حاصل کی تھی۔