ہوم » نیوز » اسپورٹس

ہمالیائی اسکورکا تعاقب کرکےآسٹریلیا نے جیت لیا میچ، ہندوستان کو سیریز جیتنے کے لئے کرنا ہوگا انتظار

چوتھے ونڈے میچ میں آسٹریلیا نے دلچسپ جیت حاصل کرکےسیریزمیں 2-2 کی برابری کرلی ہے اوراب پانچویں ونڈے میں فیصلہ ہوگا۔

  • Share this:
ہمالیائی اسکورکا تعاقب کرکےآسٹریلیا نے جیت لیا میچ، ہندوستان کو سیریز جیتنے کے لئے کرنا ہوگا انتظار
چوتھے ونڈے میچ میں آسٹریلیا نے دلچسپ جیت حاصل کرکےسیریزمیں 2-2 کی برابری کرلی ہے اوراب پانچویں ونڈے میں فیصلہ ہوگا۔

ہندوستان اورآسٹریلیا کے درمیان کھیلے جارہے چوتھے ونڈے میچ میں آسٹریلیا نے دلچسپ جیت حاصل کرکے سیریز میں 2-2 کی برابری کرلی ہے۔ ہندوستان کے ہمالیائی اسکور کے سامنے آسٹریلیائی بلے بازوں نے شانداربلے بازی کرتے ہوئے یہ میچ 4 وکٹ سے جیت لیا۔ ایشٹن ٹرنرنے آخری اووروں میں 43 گیندوں پرپانچ چوکے اور6 چھکے کی مدد سے 84 رن کی ناٹ آوٹ اننگ کھیل کرہندوستان سے جیت چھین لی۔


ہندوستان کے 358 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنا آسان نہیں تھا، لیکن ہینڈس کامب کی شاندار سنچری اورعثمان خواجہ کی 91 رنوں کی شانداراننگ کی بدولت اورپھراخیرمیں ایشٹن ٹرنر کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت آسٹریلیا نے یہ اہم میچ جیت لیا۔ آسٹریلیائی بلے بازوں نے ہندوستانی گیند بازوں کا جم کرمقابلہ کیا اورمیچ جیت کرہندوستان کی امیدوں پرپانی پھیر دیا۔


اس سے قبل ہندوستان کی طرف سے شکھردھون کی شاندار143 رنوں کی اننگ اورروہت شرما کی 95رنوں کی اننگ بدولت ہندوستان نے ہمالیائی اسکورکھڑا کیا تھا۔ دونوں سلامی بلے بازوں نے 193رنوں کی شراکت کی تھی، لیکن اس کے بعد دوسرے ہندوستانی بلے باز بڑا اسکوربنانے میں ناکام رہے۔ رشبھ پنت 36، کے ایل راہل اوروی شنکرنے 26 -26 رنوں کی اننگ کھیلی تھی۔ ہندوستان نے 358 رنوں کا اسکور 9 وکٹ کے نقصان پربنایا تھا۔ اس میچ میں کپتان وراٹ کوہلی کا بلا نہیں چلا، وہ محض سات رن بناکرآوٹ ہوگئے تھے۔

First published: Mar 10, 2019 10:07 PM IST